الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 12007
وَعَنْ نَائِلَةَ بِنْتِ الْفُرَافِصَةِ امْرَأَةِ عُثْمَانَ قَالَتْ: نَعَسَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ فَأَغْفَى، فَاسْتَيْقَظَ، فَقَالَ: لَيَقْتُلَنِّي الْقَوْمُ، فَقُلْتُ: كَلَّا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمْ تَبْلُغْ ذَلِكَ، إِنَّ رَعِيَّتَكَ اسْتَعْتَبُوكَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَقَالُوا: تُفْطِرُ عِنْدَنَا اللَّيْلَةَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ نائلہ بنت فرافصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اونگھ آ گئی اور وہ سو گئے، پھر وہ بیدار ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: لوگ مجھے ضرور قتل کر دیں گے، میں نے کہا: ہرگز نہیں! اگر اللہ نے چاہا، تو اس طرح کی صورت حال پیش نہیں آئے گی، وہ آپ کی رعایا ہیں جو آپ کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا ہے، انہوں نے مجھ سے کہا: ہے کہ آج رات تم نے افطاری ہمارے پاس کرنی ہے۔“
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12007]
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12007]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (536)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12007 in Urdu