🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12063
وَعَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ خُوَيْلِدٍ الْعَنْبَرِيِّ قَالَ: بَيْنَا أَنَا عِنْدَ مُعَاوِيَةَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلَانِ يَخْتَصِمَانِ فِي رَأْسِ عَمَّارٍ، يَقُولُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: أَنَا قَتَلْتُهُ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: لِيَطِبْ بِهِ أَحَدُكُمَا نَفْسًا لِصَاحِبِهِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا بَالُكَ مَعَنَا؟ قَالَ: إِنَّ أَبِي شَكَانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَطِعْ أَبَاكَ مَا دَامَ حَيًّا وَلَا تَعْصِهِ"، فَأَنَا مَعَكُمْ وَلَسْتُ أُقَاتِلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حنظلہ بن خویلد عنبری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، اسی دوران دو افراد ان کے پاس آئے وہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے سر کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے، ان میں سے ہر ایک کا یہ کہنا تھا: میں نے انہیں شہید کیا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے ساتھی کے مقابلے میں دست بردار ہو جائے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ ہمارے ساتھ کیوں ہیں؟ تو سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ اللہ نے بتایا: میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میری شکایت کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”تمہارا والد جب تک زندہ رہے گا، تم اس کی اطاعت کرتے رہنا اور اس کی نافرمانی نہ کرنا۔“ تو میں آپ لوگوں کے ساتھ آ تو گیا ہوں، لیکن میں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12063]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (164/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12063 in Urdu