🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12064
وَعَنْ أَبِي غَادِيَةَ قَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، فَأُخْبِرَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ قَاتِلَهُ وَسَالِبَهُ فِي النَّارِ". فَقِيلَ لِعَمْرٍو: فَإِنَّكَ هُوَ ذَا تُقَاتِلُهُ؟ قَالَ: إِنَّمَا قَالَ:" قَاتِلُهُ وَسَالِبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَخْتَصِمَانِ فِي دَمِ عَمَّارٍ وَسَلَبِهِ، فَقَالَ: خَلِّيَا عَنْهُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ قَاتِلَ عَمَّارٍ وَسَالِبَهُ فِي النَّارِ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابوغادیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، پھر جب سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس (یعنی سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ) کو قتل کرنے والا اور اس کا سامان لینے والا شخص، جہنم میں جائے گا۔“ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: آپ بھی تو ان کے خلاف جنگ کر ہی رہے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمار کے قاتل اور اس کا سامان لینے والے کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے یہ بات منقول ہے کہ دو آدمی سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے قتل اور ان کے سامان کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: ان کو چھوڑ دو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمار کا قاتل اور اُس کا سامان لینے والا شخص، جہنم میں جائے گا۔“ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12064]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17322، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5715»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12064 in Urdu