🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِيمَنْ ذَكَرَ أَنَّهُ شَهِدَ الْجَمَلَ أَوْ صِفِّينَ .
ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے جنگ جمل، یا جنگ صفین میں حصہ لیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12067
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أُسَيْدُ بْنُ مَالِكٍ أَبُو عَمْرَةَ، وَيُقَالُ: يَسِيرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مِحْصَنٍ، وَيُقَالُ: ثَعْلَبَةُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مِحْصَنٍ، وَيُقَالُ: عَمْرُو بْنُ مِحْصَنٍ مِنْ بَنِي مَازِنِ بْنِ النَّجَّارِ، وَيُقَالُ: إِنَّ أَبَا عَمْرَةَ أَعْطَى عَلِيًّا مِائَةَ أَلْفِ دِرْهَمٍ أَعَانَهُ بِهَا يَوْمَ الْجَمَلِ، وَقُتِلَ يَوْمَ صِفِّينَ جَبَلَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَالْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرِو بْنِ غَزِيَّةَ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الْقِتَالِ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَتُرِيدُونَ أَنْ نَقُولَ لِرَبِّنَا إِذَا لَقِينَاهُ: رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا؟، وَحَنْظَلَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَخَالِدُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَخَالِدُ بْنُ أَبِي دُجَانَةَ، وَخُوَيْلِدُ بْنُ عَمْرٍو، بَدْرِيٌّ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ، وَرَبِيعَةُ بْنُ قَيْسِ بْنِ عَدْوَانَ، وَرَبِيعَةُ بْنُ عَبَّادٍ الدُّؤَلِيُّ. ذَكَرَهُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ، وَفِي الْإِسْنَادِ إِلَيْهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: ان میں سے ایک سیدنا اُسید بن مالک ابوعمرہ رضی اللہ عنہ ہیں، یہ بات کہی جاتی ہے ایک صاحب سیدنا یسیر بن عمرو محصن رضی اللہ عنہ ہیں، اور ایک روایت کے مطابق سیدنا ثعلبہ بن عمرو بن محصن رضی اللہ عنہ اور ایک روایت کے مطابق سیدنا عمرو بن محصن رضی اللہ عنہ ہیں، ان کا تعلق بنو مازن بن نجار سے ہے، ایک روایت کے مطابق ابوعمرہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک لاکھ درہم دیے تھے، جن کے ذریعے انہوں نے جنگ جمل کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مدد کی تھی، جنگ صفین کے موقع پر سیدنا جبلہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سیدنا حجاج بن عمرو غزیہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے، یہ وہ صاحب تھے جنہوں نے جنگ کے موقع پر یہ کہا: تھا: اے انصار کے گروہ! کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جب ہم اپنے پرودگار کی بارگاہ میں حاضر ہوں، تو اس سے یہ کہیں: اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی تھی، تو انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔ ایک صاحب سیدنا حنظلہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں، ایک صاحب سیدنا خالد بن ابوخالد رضی اللہ عنہ، ایک صاحب سیدنا خالد بن ابودجانہ رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا خویلد بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف ہے اور وہ بنو سلمہ سے تعلق رکھتے ہیں، سیدنا ربیعہ بن قیس بن عدوان رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا ربیعہ بن عباد دؤلی رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان سب کا ذکر عبیداللہ بن ابورافع نے کیا ہے، اور ان تک سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12067]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12067 in Urdu