الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12066
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ زُودِيٍّ قَالَ: خَطَبَهُمْ عَلِيٌّ، فَقَطَعُوا عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ، وَضَرَبَ لَهُمْ مَثَلًا كَمَثَلِ ثَلَاثَةِ أَثْوَارٍ [ أَسَدٍ ] اجْتَمَعْنَ فِي أَجَمَةٍ أَسْوَدَ، وَأَحْمَرَ، وَأَبْيَضَ، فَكَانَ الْأُسْدُ إِذَا أَرَادُوا وَاحِدًا مِنْهُمُ اجْتَمَعْنَ عَلَيْهِ، فَامْتَنَعْنَ عَلَيْهِ، فَقَالَ الْأُسْدُ لِلْأَسْوَدِ، وَالْأَحْمَرِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا وَيُشَهِّرُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذِهِ الْأَبْيَضُ، فَدَعَانِي حَتَّى آكُلَهُ، فَلَوْنُكُمَا عَلَى لَوْنِي، وَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكُمَا، فَحَمَلَ عَلَيْهِ الْأَسَدُ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ قَتَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذِهِ الْأَحْمَرُ، فَدَعْنِي حَتَّى آكُلَهُ، فَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكَ، وَلَوْنُكَ عَلَى لَوْنِي، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَقَتَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنِّي آكِلُكَ. قَالَ: دَعْنِي أُصَوِّتُ ثَلَاثَةَ أَصْوَاتٍ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُمَيْرٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُمَيْرٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ وَفِيهِ خِلَافٌ.
عمیر بن زودی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو خطبہ دیا، پھر اس خطبہ کے دوران لوگوں نے ان کا خطبہ روک دیا تو وہ بولے: جس دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا اس دن میں کمزور ہو گیا تھا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے سامنے مثال بیان کی، جیسے تین بیل ہوتے ہیں اور ایک شیر ہوتا ہے، وہ ایک علاقے میں اکٹھے ہوتے ہیں، ایک بیل سیاہ رنگ کا ہے اور ایک سرخ رنگ کا ہے، ایک سفید رنگ کا ہے، شیر جب ان میں سے کسی پر حملہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور اسے روک دیتے ہیں، تو شیر سیاہ اور سرخ بیل سے یہ کہتا ہے: ہمارے اس علاقے میں یہ سفید بیل ہمیں رسوائی کا شکار کر رہا ہے، تو تم لوگ مجھے موقع دو کہ میں اسے کھا لوں، تم دونوں کا رنگ تو میرے جیسا ہے اور میرا رنگ تم دونوں کے رنگ جیسا ہے، پھر شیر اس پر حملہ کر کے اسے کھا لیتا ہے، تھوڑی دیر بعد وہ سیاہ بیل سے کہتا ہے: ہمارے اس علاقے میں یہ سرخ رنگ کا بیل ہمیں رسوائی کا شکار کر رہا ہے، تم مجھے موقع دو کہ میں اسے کھا لیتا ہوں، کیونکہ میرا اور تمہارا رنگ تو ایک جیسا ہے اور تمہارا اور میرا رنگ ایک جیسا ہے، پھر وہ اس بیل پر حملہ کر کے اسے بھی کھا لیتا ہے، پھر وہ سیاہ بیل سے کہتا ہے: اب میں تمہیں کھاؤں گا، تو سیاہ بیل کہتا ہے: تم مجھے موقع دو کہ میں تین مرتبہ بلند آواز میں کچھ کہوں، پھر وہ بیل کہتا ہے: میں اُسی دن کھایا گیا تھا، جس دن سفید بیل کھایا گیا تھا، خبردار! میں اُسی دن کھایا گیا تھا جس دن سفید بیل کھایا گیا تھا، خبردار! میں اسی دن کھایا گیا تھا، جس دن سفید بیل کھایا گیا تھا۔ (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا): خبردار! میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن ہی کمزور ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12066]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12066]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (113)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12066 in Urdu