الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ . وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَاسْتِخْلَافُ أَبِيهِ لَهُ ، وَأَيَّامُ الْحَرَّةِ ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12080
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ - يَعْنِي ابْنَ رُمَّانَةَ - أَنَّ مُعَاوِيَةَ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ لِيَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ: قَدْ وَطَّأْتُ لَكَ الْبِلَادَ، وَفَرَشْتُ لَكَ النَّاسَ، وَلَسْتُ أَخَافُ عَلَيْكُمْ إِلَّا أَهْلَ الْحِجَازِ، فَإِنْ رَابَكَ مِنْهُمْ رَيْبٌ فَوَجِّهْ إِلَيْهِمْ مُسْلِمَ بْنَ عُقْبَةَ الْمُرِّيَّ، فَإِنِّي قَدْ جَرَّبْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ فَلَمْ أَجِدْ لَهُ مِثْلًا لِطَاعَتِهِ وَنَصِيحَتِهِ. فَلَمَّا جَاءَ يَزِيدَ خِلَافُ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَدُعَاؤُهُ إِلَى نَفْسِهِ دَعَا مُسْلِمَ بْنَ عُقْبَةَ الْمُرِّيَّ وَقَدْ أَصَابَهُ الْفَالِجُ، وَقَالَ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَهِدَ إِلَيَّ فِي مَرَضِهِ إِنْ رَابَنِي مِنْ أَهْلِ الْحِجَازِ رَائِبٌ أَنْ أُوَجِّهَكَ إِلَيْهِمْ، وَقَدْ رَابَنِي. فَقَالَ: إِنِّي كَمَا ظَنَّ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، اعْقِدْ لِي وَعَبِّ الْجُيُوشَ. قَالَ: فَوَرَدَ الْمَدِينَةَ فَأَنَاخَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ دَعَاهُمْ إِلَى بَيْعَةِ يَزِيدَ، إِنَّهُمْ أَعْبُدٌ لَهُ قِنٌّ فِي طَاعَةِ اللَّهِ وَمَعْصِيَتِهِ، فَأَجَابُوهُ إِلَى ذَلِكَ إِلَّا رَجُلًا وَاحِدًا مِنْ قُرَيْشٍ أُمُّهُ أُمُّ وَلَدٍ، فَقَالَ لَهُ: بَايِعْ لِيَزِيدَ عَلَى أَنَّكَ عَبْدٌ فِي طَاعَةِ اللَّهِ وَمَعْصِيَتِهِ. قَالَ: لَا، بَلْ فِي طَاعَةِ اللَّهِ. فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَ ذَلِكَ مِنْهُ وَقَتَلَهُ. فَأَقْسَمَتْ أُمُّهُ قَسَمًا لَئِنْ أَمْكَنَهَا اللَّهُ مِنْ مُسْلِمٍ حَيًّا أَوْ مَيِّتًا أَنْ تَحْرِقَهُ بِالنَّارِ. فَلَمَّا خَرَجَ مُسْلِمُ بْنُ عُقْبَةَ مِنَ الْمَدِينَةِ اشْتَدَّتْ عِلَّتُهُ فَمَاتَ. فَخَرَجَتْ أُمُّ الْقُرَشِيِّ بِأَعْبُدٍ لَهَا إِلَى قَبْرِ مُسْلِمٍ، فَأَمَرَتْ بِهِ أَنْ يُنْبَشَ مِنْ عِنْدِ رَأْسِهِ، فَلَمَّا وَصَلُوا إِلَيْهِ إِذَا ثُعْبَانٌ قَدِ الْتَوَى عَلَى عُنُقِهِ قَابِضًا بِأَرْنَبَةِ أَنْفِهِ يَمُصُّهَا. قَالَ: فَكَاعَ الْقَوْمُ عَنْهُ وَقَالُوا: يَا مَوْلَاتِنَا، انْصَرِفِي فَقَدْ كَفَاكِ اللَّهُ شَرَّهُ، وَأَخْبَرُوهَا. قَالَتْ: لَا، أَوْ أَفِي لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتُهُ، ثُمَّ قَالَتْ: انْبِشُوا مِنْ عِنْدِ الرِّجْلَيْنِ، فَنَبَشُوا فَإِذَا الثُّعْبَانُ لَاوٍ ذَنَبَهُ بِرِجْلَيْهِ. قَالَ: فَتَنَحَّتْ فَصَلَّتْ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَتْ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ إِنَّمَا غَضِبْتُ عَلَى مُسْلِمِ بْنِ عُقْبَةَ الْيَوْمَ لَكَ فَخَلِّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ، ثُمَّ تَنَاوَلَتْ عُودًا فَمَضَتْ إِلَى ذَنَبِ الثُّعْبَانِ فَانْسَلَّ مِنْ مُؤَخَّرِ رَأْسِهِ فَخَرَجَ مِنَ الْقَبْرِ، ثُمَّ أَمَرَتْ بِهِ فَأُخْرِجَ مِنَ الْقَبْرِ فَأُحْرِقَ بِالنَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَابْنُ رُمَّانَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَابْنُ رُمَّانَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
محمد بن سعید بن رمانہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے یزید بن معاویہ سے کہا: میں نے تمہارے لئے شہروں کو زیرنگیں کر دیا ہے اور لوگوں کو تمہارے لئے پابند کر دیا ہے، مجھے تمہارے بارے میں صرف اہل حجاز کے حوالے سے اندیشہ ہے، اگر تمہیں ان کی طرف سے کوئی مشکوک صورت حال نظر آئے، تو تم مسلم بن عقبہ مری کو ان کی طرف بھیجنا، کیونکہ میں اسے ایک سے زیادہ مرتبہ آزما چکا ہوں، اطاعت و فرمانبرداری اور خیرخواہی کے حوالے سے مجھے اس جیسا شخص اور نہیں ملتا، راوی کہتے ہیں: جب یزید کو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے اختلاف کا پتہ چلا کہ وہ کیسے اپنی حکومت کی طرف دعوت دے رہے ہیں، تو اس نے مسلم بن عقبہ مری کو بلایا اس شخص کو فالج ہو چکا تھا، یزید نے کہا: امیرالمؤمنین نے اپنی بیماری کے دوران مجھے یہ تلقین کی تھی کہ اگر مجھے اہل حجاز کی طرف سے کوئی مشکوک صورت حال نظر آئے، تو میں تمہیں ان کی طرف بھیجوں، تو مجھے یہ صورت حال نظر آ گئی ہے، تو مسلم بن عقبہ نے کہا: میں ویسا ہی ہوں جس طرح امیرالمؤمنین کا گمان ہے، آپ میرے لئے لشکر تیار کروائیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ مدینہ منورہ میں تین دن مقیم رہا، اس نے لوگوں کو یزید کی بیعت کرنے کی دعوت دی کہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور معصیت، ہر معاملے میں یزید بن معاویہ کے حکم کے پابند ہوں گے، لوگوں نے اس کی بات مان لی، قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس کی بات نہیں مانی، اس شخص کی ماں ایک اُم ولد تھی، انہوں نے اس سے کہا: تم یزید کی بیعت اس بات پر لے رہے ہو کہ تم اللہ کی اطاعت اور نافرمانی، ہر حالت میں اس کے غلام ہو؟ تو اس شخص نے کہا: جی نہیں! بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کے بارے میں، میں اس کی پیروی کروں گا، اس نے یہ بات قبول کرنے سے انکار کیا، تو مسلم بن عقبہ نے اسے قتل کروا دیا۔ اس شخص کی ماں نے یہ قسم اٹھائی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مسلم پر اسے قابو دیا، خواہ اس وقت مسلم زندہ ہو یا مردہ ہو، تو وہ عورت مسلم کو آگ کے ذریعے جلائے گی، جب مسلم بن عقبہ مدینہ منورہ سے نکلا اور اس کی بیماری شدید ہو گئی اور وہ مر گیا، تو اس قریشی شخص کی ماں اپنے غلاموں کو لے کر مسلم کی قبر کے پاس آئی، اس نے حکم دیا کہ سرہانے کی طرف سے مسلم کی قبر کو کھودا جائے، جب وہ لوگ مسلم کی لاش کے پاس پہنچے تو وہاں ایک سانپ موجود تھا، جس نے اس کی گردن کو لپیٹا ہوا تھا اور وہ اس کے ناک کو چوس رہا تھا، لوگ ڈر گئے، انہوں نے کہا: اے ہماری مالکن! آپ واپس چلی جائیں، کیونکہ اس شخص کے شر کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی کفایت کر دی ہے، ان لوگوں نے اس خاتون کو اس صورت حال کے بارے میں بتایا، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں، میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو پورا کروں گی، پھر اس عورت نے کہا: پاؤں کی طرف سے اس کی قبر کھودو! ان لوگوں نے اس کی قبر کھودی، تو ایک سانپ اس کے دونوں پاؤں سے بھی لپٹا ہوا تھا، راوی کہتے ہیں: اس خاتون نے ایک طرف ہٹ کر دو رکعت ادا کیں اور پھر عرض کی: اے اللہ! اگر تو یہ بات جانتا ہے کہ آج مجھے مسلم بن عقبہ پر صرف تیری خاطر غصہ آیا ہے، تو اب میرے اور اس کے درمیان سے رکاوٹ ہٹا دے، پھر اس عورت نے ایک لکڑی پکڑی اور اس کے ذریعے سانپ کی دم کو ہٹایا، تو وہ سر کے پچھلی طرف سے کھسک گیا اور قبر سے باہر نکل گیا، پھر اس عورت نے مسلم کے بارے میں حکم دیا، تو اس کی لاش کو قبر سے نکالا گیا اور پھر آگ کے ذریعے جلا دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن عبدالرحمن ذماری ہے، جسے ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے، ابن رمانہ نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12080]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن عبدالرحمن ذماری ہے، جسے ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے، ابن رمانہ نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12080]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12080 in Urdu