الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ . وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَاسْتِخْلَافُ أَبِيهِ لَهُ ، وَأَيَّامُ الْحَرَّةِ ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12081
وَعَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ مُمَّعِطَ اللِّحْيَةِ، فَقَالَ: تَعْبَثُ بِلِحْيَتِكَ؟ قَالَ: لَا، هَذَا مَا رَأَيْتُ مِنْ ظَلَمَةِ أَهْلِ الشَّامِ، دَخَلُوا عَلَيَّ زَمَانَ الْحَرَّةِ، فَأَخَذُوا مَا كَانَ فِي الْبَيْتِ مِنْ مَتَاعٍ أَوْ خُرْثِيٍّ، ثُمَّ دَخَلَتْ طَائِفَةٌ أُخْرَى فَلَمْ يَجِدُوا فِي الْبَيْتِ شَيْئًا فَأَسِفُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ، فَقَالُوا: أَضْجِعُوا الشَّيْخَ، فَأَضْجَعُونِي، فَجَعَلَ كُلٌّ يَأْخُذُ مِنْ لِحْيَتِي خَصْلَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو هَارُونَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو هَارُونَ مَتْرُوكٌ.
ابوہارون عبدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ اُن کے داڑھی کے بال گر چکے ہوئے تھے، راوی نے کہا: کیا آپ اپنی داڑھی کے ساتھ کھیلتے ہیں؟ انہوں نے کہا: جی نہیں! اہل شام سے تعلق رکھنے والے ظالم لوگوں کی طرف سے مجھے اس کا سامنا کرنا پڑا، واقعہ حرہ کے زمانے میں وہ میرے گھر میں آئے، انہوں نے گھر میں موجود سب مال و اسباب لوٹ لیا، پھر دوسرا گروہ گھر میں آیا تو انہیں گھر میں کچھ نہیں ملا، انہیں اس بات پر افسوس ہوا کہ وہ کچھ لیے بغیر واپس جائیں گے، تو انہوں نے کہا: اس بڈھے کو لٹاؤ! تو انہوں نے مجھے لٹا دیا، اور ان میں سے ہر ایک نے میری داڑھی کے بال نوچے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوہارون نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12081]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوہارون نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12081]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12081 in Urdu