🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12286
وَعَنْ أَبِي عِمْرَانَ قَالَ: قُلْتُ لِجُنْدَبٍ: إِنِّي قَدْ بَايَعْتُ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - وَإِنَّهُمْ يُرِيدُونَ أَنْ أَخْرُجَ مَعَهُمْ إِلَى الشَّامِ. فَقَالَ: أَمْسِكْ. فَقُلْتُ: إِنَّهُمْ يَأْبَوْنَ. قَالَ: افْتَدِ بِمَالِكَ. فَقُلْتُ: إِنَّهُمْ يَأْبَوْنَ إِلَّا أَنْ أَضْرِبَ مَعَهُمْ بِالسَّيْفِ. فَقَالَجُنْدَبٌ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَجِيءُ الْمَقْتُولُ بِقَاتِلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟". - قَالَ شُعْبَةُ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: -" عَلَى مَا قَتَلْتَهُ؟ فَيَقُولُ: قَتَلْتُهُ عَلَى مُلْكِ فُلَانٍ". قَالَ: فَقَالَ جُنْدَبٌ: فَاتَّقِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعمران بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے کہا: میں نے ان لوگوں کی، یعنی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی بیعت کر لی ہے، اور وہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں ان لوگوں کے ساتھ نکل کر شام کی طرف جاؤں، تو انہوں (یعنی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: تم رک جاؤ! میں نے کہا: وہ لوگ نہیں مانتے ہیں، انہوں نے کہا: تم مال فدیہ کے طور پر دے دو! میں نے کہا: وہ لوگ اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ میں ان کے ساتھ تلوار لے کر حصہ لوں، تو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے فلاں شخص نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن مقتول اپنے قاتل کو لے کر آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! اس شخص سے پوچھ! کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا؟ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے اسے کیوں قتل کیا تھا؟ تو وہ عرض کرے گا: میں نے فلاں شخص کی حکومت کی خاطر اسے قتل کیا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اس چیز سے بچ کے رہنا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1677) اخرجه احمد فى المسند (63/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3998، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16164، 22678، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1677»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12286 in Urdu