الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 12287
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ قُرْصٍ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَمَلَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْكُفَّارِ فَطَعَنَهُ بِالرُّمْحِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَقَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَتَلَهُ. فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَقَتَلْتَهُ بَعْدَ أَنْ قَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي طَعَنْتُهُ بِالرُّمْحِ. فَأَعْرَضَ عَنِّي وَقَالَ:" أَبَى أَبَى عَلَيَّ فِيمَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبادہ بن قرص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمانوں میں سے ایک شخص نے کفار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر حملہ کیا، اس نے اسے نیزہ مارا تو دوسرے شخص نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور بولا: میں مسلمان ہوں، لیکن پہلے شخص نے اسے قتل کر دیا، اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اس کے یہ کہنے کے بعد کہ میں مسلمان ہوں، تم نے اسے قتل کر دیا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے نیزہ مارا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، آپ نے ارشاد فرمایا: اس نے انکار کیا ہے، اس نے میرے سامنے اس شخص کے بارے میں انکار کیا ہے، جو کسی مسلمان کو قتل کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12287]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12287]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12287 in Urdu