الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 12288
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: لَمَّا مَاتَ دَفَنَهُ قَوْمُهُ فَلَفَظَتْهُ الْأَرْضُ، ثُمَّ دَفَنُوهُ فَلَفَظَتْهُ الْأَرْضُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَأَلْقَوْهُ بَيْنَ ضَوْجَيْ جَبَلٍ، وَرَمَوْا عَلَيْهِ الْحِجَارَةَ، فَأَكَلَتْهُ السِّبَاعُ. قَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَخْبَرَ أَنَّ الْأَرْضَ لَفَظَتْهُ قَالَ:" أَمَا إِنَّ الْأَرْضَ تَقْبَلُ مَنْ هُوَ شَرُّ مِنْهُ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَرَادَ أَنْ يُرِيَكُمْ عِظَمَ الدَّمِ عِنْدَهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي تَرْجَمَةِ ضُمَيْرَةَ عَقِبَ قِصَّةِ مُحَلِّمِ بْنِ جَثَّامَةَ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: اس قتل کرنے والے شخص کا جب انتقال ہوا اور اس کی قوم کے افراد نے اسے دفن کیا، تو زمین نے اُسے باہر پھینک دیا، انہوں نے دوبارہ اسے دفن کیا، تو زمین نے اسے باہر پھینک دیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، تو ان لوگوں نے اسے پہاڑ کے درمیان میں ڈال دیا اور اس پر پتھر پھینک دیے، پھر درندوں نے اُسے کھا لیا۔ ابن ابوزناد بیان کرتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی کہ زمین نے اسے باہر پھینک دیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین اُس شخص کو بھی قبول کر لیتی ہے، جو اس سے زیادہ برا ہو، لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنی بارگاہ میں خون کی اہمیت تمہیں دکھا دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام طبرانی نے ضمیرہ کے حالات میں محلم بن جثامہ کے واقعہ کے بعد نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12288]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5456»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 12288 in Urdu