🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12337
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللِّيثِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ عَلَى بِسَاطٍ:" إِنَّهُ سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". قَالُوا: فَكَيْفَ نَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَرَدَّ يَدَهُ إِلَى الْبِسَاطِ فَأَمْسَكَ بِهِ فَقَالَ:" تَفْعَلُونَ هَكَذَا". وَذَكَرَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". فَلَمْ يَسْمَعْهُ كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: أَلَا تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: مَا قَالَ؟ قَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". فَقَالُوا: فَكَيْفَ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ وَكَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ:" تَرْجِعُونَ إِلَى أَمْرِكُمُ الْأَوَّلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم چٹائی پر بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب فتنے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک چٹائی کی طرف بڑھایا، اسے پکڑا اور فرمایا: تم لوگ اس طرح کرنا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ عنقریب فتنے ہوں گے، بہت سے لوگوں نے یہ بات نہیں سنی، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ (ان لوگوں سے) کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو ارشاد فرما رہے ہیں، کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب فتنے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمارے لے کیا ہو گا؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے پہلے معاملے کی طرف لوٹ جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12337]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12337 in Urdu