الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12338
وَعَنْ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيِّ قَالَ: أَمْسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحَدِّثُنَا، فَقَالَ:" إِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ خَيْرَ مَالِ النَّاسِ غَنَمٌ بَيْنَ شَجَرٍ تَأْكُلُ الشَّجَرَ وَتَرِدُ الْمِيَاهَ، يَأْكُلُ أَهْلُهَا مِنْ رِسْلِهَا وَيَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِهَا وَيَلْبَسُونَ مِنْ أَشْعَارِهَا". أَوْ قَالَ:" مِنْ أَصْوَافِهَا، وَالْفِتَنُ تَرْتَكِسُ بَيْنَ جَرَاثِمِ الْعَرَبِ، يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ" يَقُولُهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: لِمُخَوَّلٍ حَدِيثٌ طَوِيلٌ أَخَّرْتُهُ سَهْوًا، [ يَكْتُبُ هَاهُنَا ] مِنْ مَقْلُوبِهَا فِي بَابٍ مِنْهُ فِيمَا يَفْعَلُ فِي الْفِتَنِ.

سیدنا مخول بہزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں لوگوں کے مال میں سب سے بہتر وہ بکریاں ہوں گی، جو درختوں کے درمیان ہوں گی، وہ درختوں کے پتے کھا لیں گی اور پانی تک پہنچ جائیں گی، ان کے مالکان ان کا گوشت کھا لیں گے، ان کا دودھ پی لیں گے، ان کے بالوں کا لباس بنا لیں گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کی اون کا لباس بنا لیں گے اور اس وقت فتنے عربوں کے رہائشی مقامات میں گھومتے پھر رہے ہوں گے، اور لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) سیدنا مخول رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک طویل حدیث مذکور ہے، جسے میں نے بھول کر بعد میں ذکر کیا ہے وہ یہاں نوٹ ہونی چاہیے تھی، وہ اس باب میں آئے گی کہ فتنوں کے زمانے میں کیا کرنا چاہیے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12338]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7538»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12338 in Urdu