الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12339
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهَا سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَأَيُّ الرِّجَالِ أَرْشَدُ؟ قَالَ:" رَجُلٌ بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَرَمَيْنِ فِي قِلَّةٍ، يُقِيمُ الصَّلَاةَ لِمَوَاقِيتِهَا وَيَحُجُّ وَيَعْتَمِرُ، فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى تَأْتِيَهُ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد ایسے فتنے آئیں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں (اس زمانے میں) کون سا شخص زیادہ سمجھ دار ہو گا (یا ہدایت یافتہ ہو گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جو ان دو حرموں (یعنی حرمین شریفین) کے درمیان تھوڑے پر گزارا کرتے ہوئے نماز کو اس کے مخصوص وقت میں ادا کرتا ہو، وہ حج کرے اور عمرہ کرے اور وہ مسلسل ایسے ہی رہے، یہاں تک کہ کوئی گنہگار ہاتھ (یعنی قتل کرنے والے کا ہاتھ) یا طبعی موت اس تک آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12339]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12339]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2304»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12339 in Urdu