الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12365
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا ثُمَّ يُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا [ يَسِيرٍ ] " [أَوْ بِعَرَضِ الدُّنْيَا ]
قَالَ الْحَسَنُ: وَ [ اللَّهِ ] لَقَدْ رَأَيْنَاهُمْ صُوَرًا وَلَا عُقُولَ، أَجْسَامًا وَلَا أَحْلَامَ، فِرَاشَ نَارٍ وَذِئَابَ طَمَعٍ يَغْدُو بِدِرْهَمَيْنِ وَيَرُوحُ بِدِرْهَمَيْنِ، يَبِيعُ أَحَدُهُمْ دِينَهُ بِثَمَنِ الْعَنْزِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا نعمان بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا، تو پھر صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ دنیاوی معمولی ساز و سامان کے عوض میں اپنا آخرت کا حصہ بیچ دیں گے“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ہم نے ان لوگوں کو دیکھا ہے کہ ان کی شکلیں تھیں، لیکن عقلیں نہیں تھیں، جسم تھے، لیکن سمجھ بوجھ نہیں تھی، وہ جہنم کے پتنگے تھے اور لالچ کے بھیڑیے تھے، صبح دو درہم لے کے جاتے تھے اور شام کو دو درہم لے کے آتے تھے، ان میں سے کوئی ایک شخص اپنا دین، بکری کی قیمت کے عوض میں فروخت کر دیتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12365]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (372/4)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7458»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 12365 in Urdu