الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12366
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ يُقَالُ لَهُ عَمَّارٌ قَالَ: أَدْرَبْنَا عَامًا، ثُمَّ قَفَلْنَا وَفِينَا شَيْخٌ مِنْ خَثْعَمٍ، فَذُكِرَ الْحَجَّاجُ فَسَبَّهُ وَشَتَمَهُ. فَقُلْتُ لَهُ: لِمَ تَشْتُمُهُ وَهُوَ يُقَاتِلُ أَهْلَ الْعِرَاقِ فِي طَاعَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: إِنَّهُ هُوَ الَّذِي أَكْفَرَهُمْ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَمْسُ فِتَنٍ، فَقَدْ مَضَتْ أَرْبَعٌ، وَبَقِيَتْ وَاحِدَةٌ وَهِيَ الصَّيْلَمُ، وَهِيَ فِيكُمْ يَا أَهْلَ الشَّامِ، فَإِنْ أَدْرَكْتَهَا فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ حَجَرًا فَكُنْهُ، وَلَا تَكُنْ مَعَ وَاحِدٍ مِنَ الْفَرِيقَيْنِ، أَلَا فَاتَّخِذْ نَفَقًا فِي الْأَرْضِ".
اہل شام سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام عمار ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم کہیں گئے، پھر ہم واپس آئے تو ہمارے درمیان خثم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک بوڑھا تھا، اس نے حجاج کا ذکر کرتے ہوئے اس پر تنقید کی، اسے برا بھلا کہا:، میں نے اس سے کہا: تم اسے کیوں برا بھلا کہہ رہے ہو؟ جبکہ وہ امیرالمؤمنین کی اطاعت کرتے ہوئے اہل عراق کے ساتھ جنگ کر رہا ہے؟ تو اس نے کہا: یہی وہ شخص ہے، جس نے انہیں کافر بنایا ہے، پھر اس نے یہ بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس امت میں پانچ فتنے ہوں گے۔“ (شاید آگے والے کلمات صحابی کے ہیں: ان میں سے) چار رخصت ہو چکے ہیں اور ایک باقی رہ گیا ہے اور وہ ”صیلم“ ہو گا اور اے اہل شام! وہ تمہارے درمیان ہو گا، اگر تم نے اس کا زمانہ پایا، تو اگر تم سے ہو سکے تو تم پتھر بن جانا اور تم دونوں گروہوں میں سے کسی ایک کے ساتھ نہ ہونا، خبردار! تم زمین میں کوئی سرنگ بنا لینا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12366]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (73/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20173»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12366 in Urdu