الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَذَّابِينَ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ .
قیامت سے پہلے آنے والے کذابین (یعنی نبوت کے جھوٹے دعویداروں) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12483
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابُونَ، مِنْهُمْ صَاحِبُ الْيَمَامَةِ، وَمِنْهُمْ صَاحِبُ صَنْعَاءَ الْعَنْسِيُّ، وَمِنْهُمْ صَاحِبُ حِمْيَرَ، وَمِنْهُمُ الدَّجَّالُ وَهُوَ أَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً"، قَالَ جَابِرٌ: وَبَعْضُهُمْ يَقُولُ قَرِيبًا مِنْ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے کچھ کذاب ہوں گے، جن میں سے ایک یمامہ سے تعلق رکھنے والا شخص ہے، ان میں سے ایک صنعاء کا رہنے والا عنسی ہے، ان میں سے ایک حمیر والا شخص ہے، اور ان میں سے ایک دجال ہو گا، جو ان میں سب سے بڑا فتنہ ہو گا۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بعض حضرات نے یہ الفاظ نقل کے ہیں، تیس کے قریب کذاب ہوں گے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12483]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12483]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3375) اخرجه احمد فى المسند (345/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14308، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7608»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12483 in Urdu