الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَذَّابِينَ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ .
قیامت سے پہلے آنے والے کذابین (یعنی نبوت کے جھوٹے دعویداروں) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12484
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَجَعَلَ يُحَدِّثُهُ عَنِ الْمُخْتَارِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ كَانَ كَمَا تَقُولُ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ دَجَّالًا كَذَّابًا"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کے پاس اہل کوفہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص موجود تھا، اس نے انہیں مختار کے بارے میں بتانا شروع کیا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جس طرح تم بیان کر رہے ہو، اگر واقعی ایسا ہے تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تیس دجال، کذاب ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12484]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (117/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12484 in Urdu