الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13145
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ، فَوَقَعَ فِيهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَخَلَّلْ". فَقَالَ: وَمَا أَتَخَلَّلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكَلَتُ لَحْمًا؟ فَقَالَ:" إِنَّكَ أَكَلْتَ لَحْمَ أَخِيكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص اٹھ کر گیا، تو اس کے بعد ایک اور شخص نے اس کے بارے میں کچھ کہا:، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خلال کرو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس وجہ سے خلال کروں، میں نے کوئی گوشت کھایا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اپنے بھائی کا گوشت کھایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13145]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13145]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10092)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10092، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5365»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13145 in Urdu