الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13146
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا رَجُلًا عِنْدَهُ فَقَالُوا: مَا أَعْجَزَهُ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اغْتَبْتُمْ أَخَاكُمْ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْنَا مَا فِيهِ. قَالَ:" إِنْ قُلْتُمْ مَا لَيْسَ فِيهِ فَقَدْ بَهَتُّمُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، لوگوں نے آپ کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا اور یہ کہا: کہ فلاں شخص کتنا عاجز ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے اپنے بھائی کی غیبت کی ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے تو اس کے بارے میں وہی بات کہی ہے جو اس میں موجود ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم ایسی بات کرو جو اس میں نہ ہو، تو تم نے اس پر بہتان لگایا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13146]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/20)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2667، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5367»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13146 in Urdu