الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
151. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک، اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
حدیث نمبر: 13226
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ أَنَّ حَبِيبَ بْنَ مَسْلَمَةَ أَتَى قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فِي الْفِتْنَةِ الْأُولَى وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ، فَأَخَّرَ عَنِ السَّرْجِ وَقَالَ: ارْكَبْ. فَأَبَى، فَقَالَ لَهُ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَوْلَى بِصَدْرِهَا". فَقَالَ حَبِيبٌ: إِنِّي لَسْتُ أَجْهَلُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَكِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن ابوامیہ بیان کرتے ہیں: حبیب بن مسلمہ، سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہلے فتنے کے زمانے میں آئے، وہ اپنے گھوڑے پر سوار تھے۔ وہ زین سے پیچھے ہوئے اور بولے: آپ سوار ہو جائیں، تو انہوں نے انکار کر دیا، سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جانور کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“ تو حبیب نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی ہے م میں اس سے ناواقف نہیں ہوں لیکن مجھے آپ کے بارے میں اندیشہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13226]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13226]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1948) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3534) اخرجه احمد فى المسند (422/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13226 in Urdu