🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک، اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13227
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَتَانَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْنَا لَهُ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ، فَأَتَيْنَاهُ بِمِلْحَفَةٍ وَرْسِيَّةٍ، فَاشْتَمَلَ بِهَا، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ أَثَرَ الْوَرْسِ عَلَى حِكْثِهِ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ بِحِمَارٍ لِيَرْكَبَ، فَقَالَ:" صَاحِبُ الْحِمَارِ أَحَقُّ بِصَدْرِ حِمَارِهِ". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالْحِمَارُ لَكَ. قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ إِلَى: عُكُنِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے آپ کے لئے پانی رکھا، آپ نے غسل کیا، ہم آپ کے پاس ورس لگا ہوا لحاف لے کر آئے، وہ آپ نے اوڑھ لیا، میں گویا اس وقت بھی آپ کے پیٹ پر ورس کا نشان دیکھ رہا ہوں، پھر ہم آپ کے پاس گدھا لے کر آئے تاکہ آپ اس پر سوار ہوں، تو آپ نے فرمایا: گدھے کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق رکھتا ہے، تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گدھا آپ کا ہوا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف «عُكنِه» تک کا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (349/18) اخرجه احمد فى المسند (6/6)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 466، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23332»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13227 in Urdu