🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک، اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13232
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ جَدِّي حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَى أَرْضٍ لَهُ بِالزَّارْنِيقِ بِظَهْرِ الْبَيْدَاءِ، فَأَدْرَكَنَا ابْنُ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَلَى بَغْلَةٍ، فَنَزَلَ عَنْهَا، وَقَالَ لِلْحُسَيْنِ: ارْكَبْ (يَا) أَبَا عَبْدِ اللَّهِ. فَأَبَى، فَلَمْ يَزَلْ يُقْسِمُ عَلَيْهِ حَتَّى قَالَ: إِنَّكَ قَدْ كَلَّفْتَنِي مَا أَكْرَهُ، وَلَكِنْ سَأُحَدِّثُكَ حَدِيثًا حَدَّثَتْنِيهِ فَاطِمَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِهِ، وَصَدْرِ فِرَاشِهِ، وَالصَّلَاةِ فِي بَيْتِهِ". قَالَ ابْنُ النُّعْمَانِ: صَدَقَتْ فَاطِمَةُ، حَدَّثَنِي أَبِي وَهُوَ دَاحٍ بِالْمَدِينَةِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَ حَدِيثِكَ وَزَادَ فِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِيهِ:" إِلَّا أَنْ يَأْذَنَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
امام محمد بن علی بن حسین بیان کرتے ہیں: میں اپنے دادا سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ زرانیق میں موجود ان کی زمین کی طرف جانے کے لیے نکلا جو بیداء میں تھی، سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہمیں ملے، جو ایک خچر پر سوار تھے، وہ اپنے خچر سے نیچے اترے اور انہوں نے امام حسین رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابوعبداللہ آپ سوار ہو جائیے۔ امام حسین نے یہ بات نہیں مانی، وہ صاحب امام حسین کو مسلسل قسم دیتے رہے، یہاں تک کہ امام حسین نے فرمایا: تم نے مجھے ایک ایسی بات کا پابند کیا ہے جسے میں ناپسند کرتا ہوں، میں تمہیں ایک حدیث بیان کرتا ہوں جو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بیان کی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنے جانور کے اگلے حصے، اپنے بچھونے کے نمایاں حصے اور اپنے گھر میں نماز (پڑھانے) کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“ تو سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے نے کہا: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سچ کہا: ہے، میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: ”البتہ اگر وہ (مالک) اجازت دیدے تو حکم مختلف ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13232]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13232 in Urdu