الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
151. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک، اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
حدیث نمبر: 13233
وَعَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ قَالَ: بَيْنَا أَنَا عَلَى حِمَارٍ لِي، فَلَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَأَخَّرْتُ عَلَى عَجُزِ الْحِمَارِ، فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْكَبْ. قَالَ:" أَنْتَ أَحَقُّ بِصَدْرِ حِمَارِكَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحِمَارُ لَكَ. فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مُقَدِّمِهِ، وَرَكِبْتُ أَنَا عَلَى عَجُزِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ لَاحِقٍ تَرَكَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ أَيْضًا وَقَوَّاهُ النَّسَائِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوتمیمہ ہجیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اپنے گدھے پر موجود تھا میری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی، میں پیچھے ہٹ کر گدھے کی دم والے حصے پر آ گیا، میں نے کہا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ سوار ہو جائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گدھے کے اگلے حصے کے زیادہ حق دار ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گدھا آپ کا ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے اگلے حصے پر سوار ہوئے اور میں گدھے کے پچھلے حصے پر سوار ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن لاحق ہے، جسے امام أحمد نے متروک قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے بھی اسے ضعیف کہا: ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے قوی قرار دیا ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13233]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن لاحق ہے، جسے امام أحمد نے متروک قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے بھی اسے ضعیف کہا: ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے قوی قرار دیا ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13233]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5310»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13233 in Urdu