🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک، اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13234
وَعَنْ الْمُهَاجِرِ، مَوْلَى آلِ زِيَادٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا عَلَى حِمَارٍ لِي، تَكَادُ تُصِيبُ رِجْلِي الْأَرْضَ مِنْ صِغَرِ الْحِمَارِ، إِذَا أَنَا بِطَلْعَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ يُبْصِرُ فِي الْقَمَرِ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: حَاجَةً لِي. قُلْتُ: أَلَا تَرْكَبُ؟ قَالَ: بَلَى. فَتَخَلَّفْتُ عَلَى عَجُزِ الْحِمَارِ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَ: لَا أَفْعَلُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِ الدَّابَّةِ، وَصَاحِبُ الْفِرَاشِ أَحَقُّ بِصَدْرِ الْفِرَاشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مہاجر جو آل زیاد کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اپنے گدھے پر سوار تھا، اور اس کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے میرے پاؤں زمین کے قریب پہنچ رہے تھے، اسی دوران میرے سامنے امیرالمؤمنین سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ آ گئے جو چاند کو دیکھ رہے تھے، میں نے کہا: اے امیرالمؤمنین! آپ کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا: اپنے ایک کام کے سلسلے میں، میں نے عرض کی: کیا آپ سوار نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا: ٹھیک ہے میں پیچھے ہٹ کر گدھے کے پچھلے حصے پر ہو گیا اور میں نے عرض کی: اے امیرالمؤمنین! آپ سوار ہو جائیں۔ انہوں نے فرمایا: میں ایسا نہیں کروں گا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جانور کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، اور بچھونے کا مالک بچھونے کے نمایاں حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ابونضر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13234]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3529»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13234 in Urdu