🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
175. بَابُ الْبَيَانِ وَتَشْقِيقِ الْكَلَامِ
بیان (یعنی کلام کرنا) اور کلام کو بنا سنوار کر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13281
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: كَانَ لِي إِلَى أَبِي سَعْدٍ. وَعَنْ مُجَمِّعٍ قَالَ: كَانَ لِعُمَرَ بْنِ سَعْدٍ إِلَى أَبِيهِ حَاجَةٌ، فَقَدَّمَ بَيْنَ يَدَيْ حَاجَتِهِ كَلَامًا مِمَّا يُحَدِّثُ النَّاسُ، يَتَوَصَّلُونَ بِهِ، لَمْ يَكُنْ سَعْدٌ يَسْمَعُهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: يَا بُنَيَّ، قَدْ فَرَغْتَ مِنْ كَلَامِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا كُنْتُ مِنْ حَاجَتِكَ أَبْعَدُ، وَلَا كُنْتُ فِيكَ أَزْهَدُ مِنِّي مُنْذُ سَمِعْتُ كَلَامَكَ (هَذَا) سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ قَوْمٌ يَأْكُلُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ كَمَا تَأْكُلُ الْبَقَرُ مِنَ الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ مِنْ طُرُقٍ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَأَحْسَنُهَا مَا رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ قَوْمٌ يَأْكُلُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ كَمَا تَأْكُلُ الْبَقَرُ بِأَلْسِنَتِهَا". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِدٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عمر بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے ایک کام تھا، مجمع نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ عمر بن سعد کو اپنے والد سے ایک کام تھا۔ انہوں نے اپنے والد کے سامنے اپنے کام کا ذکر کرتے ہوئے ایسا کلام ذکر کیا کہ جو لوگوں میں ان دنوں بعد میں رواج پذیر ہوا تھا جو مقفع و مسجع ہوتا تھا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے وہ کلام پہلے نہیں سنا تھا، جب وہ صاحب کلام کر کے فارغ ہوئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے تم اپنے کلام سے فارغ ہو گئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے میں نے تمہارا یہ کلام سنا ہے، میں تمہاری ضرورت (پوری کرنے) سے اتنا دور کبھی نہیں تھا، اور نہ ہی تمہارے بارے میں کبھی اتنا بے رغبت ہوا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوے سنا ہے: ”عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو اپنی زبانوں کے ذریعے یوں کھائیں گے جس طرح زمین سے گائے کھاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے مختلف طرق کے حوالوں سے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس میں سب سے زیادہ عمدہ روایت وہ ہے، جسے امام أحمد نے زید بن اسلم کے حوالے سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک ایسی قوم نہیں آ جائے گی جو اپنی زبانوں کے حوالے سے یوں کھائیں گے جس طرح گائے اپنی زبان کے حوالے سے کھاتی ہے۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ زید بن اسلم نامی راوی نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13281]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2081 و 2080) اخرجه احمد فى المسند (1597 و 1517)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1520، وأخرجه مسند البزار برقم: 1193»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 13281 in Urdu