الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ وَالْمَدْحِ وَالْمَدَّاحِينَ
حمد کرنے، تعریف کرنے اور تعریف کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13292
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَخْرُجُ وَمَعَهُ دِينُهُ، فَيَرْجِعُ وَمَا مَعَهُ شَيْءٌ مِنْهُ، يَأْتِي الرَّجُلُ لَا يَمْلِكُ لَهُ وَلَا لِنَفْسِهِ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا، فَيُقْسِمُ لَهُ بِاللَّهِ: لَأَنْتَ وَأَنْتَ. فَيَرْجِعُ مَا حَلَّ مِنْ حَاجَتِهِ بِشَيْءٍ، وَقَدْ أَسْخَطَ اللَّهَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک شخص باہر نکلتا ہے۔ اس کے ساتھ اس کا دین ہوتا ہے، جب وہ واپس آتا ہے تو اس کے ساتھ دین میں سے کوئی چیز (ساتھ) نہیں ہوتی، وہ کسی شخص کے پاس جاتا ہے، جو اس کے لئے یا خود اپنے لئے کسی نقصان یا نفع کا مالک نہیں ہوتا، لیکن وہ اس شخص کے سامنے اللہ کے نام کی قسم اٹھا کے کہتا ہے کہ تم ہی تو ہو، تم ہی ہو، اور پھر وہ اپنی ضرورت پوری کروا کے واپس آتا ہے، ایسی حالت میں کہ اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13292]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13292]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8562)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13292 in Urdu