🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ وَالْمَدْحِ وَالْمَدَّاحِينَ
حمد کرنے، تعریف کرنے اور تعریف کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13293
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَمَدْتُ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِمَحَامِدَ وَمَدْحٍ وَإِيَّاكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنَّ رَبَّكَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُحِبُّ الْمَدْحَ، هَاتِ مَا امْتَدَحْتَ بِهِ رَبَّكَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى". قَالَ: فَجَعَلْتُ أُنْشِدُهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ آدَمَ، طُوَالًا، أَصْلَعَ، أَيْسَرَ أَعْسَرَ، قَالَ: فَاسْتَنْصَتَنِي لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَصَفَ لَنَا أَبُو سَلَمَةَ كَيْفَ اسْتَنْصَتَهُ لَهُ، قَالَ: كَمَا صَنَعَ بِالْهِرِّ، فَدَخَلَ الرَّجُلُ فَتَكَلَّمَ سَاعَةً ثُمَّ خَرَجَ، ثُمَّ أَخَذْتُ أُنْشِدُهُ أَيْضًا، ثُمَّ رَجَعَ بَعْدُ، فَاسْتَنْصَتَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَصَفَهُ أَيْضًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَذَا الَّذِي تَسْتَنْصِتُنِي لَهُ؟ فَقَالَ:" هَذَا رَجُلٌ لَا يُحِبُّ الْبَاطِلَ، هَذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهَا عِنْدَ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: میں نے اپنے پروردگار کی مختلف کلمات کے ذریعے حمد بیان کی ہے اور آپ کی مدح بیان کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک تمہارے پروردگار کی مدح کا تعلق ہے، تو وہ مدح کو پسند کرتا ہے، تم نے جن کلمات کے ذریعے اپنے پروردگار کی مدح بیان کی ہے۔ وہ پیش کرو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کو اشعار سنانا شروع کیے، ایک اور شخص آیا اس نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ گندمی رنگت کا طویل القامت شخص تھا، جس کے آگے سے بال اڑے ہوئے تھے اور وہ لمبا تڑنگا اور مضبوط جسم کا مالک تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وجہ سے مجھے خاموش کروا دیا، یہاں ابوسلمہ نامی راوی نے یہ بات کر کے دکھائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کس طرح خاموش کروایا تھا، یوں جس طرح بلی کے ساتھ کیا جاتا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: وہ شخص اندر آیا، تھوڑی دیر بات چیت کرتا رہا پھر چلا گیا، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اشعار سنانے شروع کیے، پھر تھوڑی دیر بعد وہ شخص دوبارہ واپس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کے لئے خاموش کروا دیا، اس کا طریقہ بھی راوی نے بیان کیا کہ پھر کس طرح خاموش کروایا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ شخص کون ہے جس کی وجہ سے آپ نے مجھے خاموش کروایا ہے، تو آپ نے فرمایا: یہ وہ شخص ہے جو باطل کو پسند نہیں کرتا، یہ عمر بن خطاب ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی نقل کردہ حدیث کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13293]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (820) اخرجه احمد فى المسند (435/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15163، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6634، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 825»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13293 in Urdu