🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13360
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي لَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ فَنَظَرْتُ فَوْقَ - أَوْ فَوْقِي - فَإِذَا أَنَا بِرَعْدٍ وَبَرْقٍ وَصَوَاعِقَ قَالَ: فَأَتَيْتُ عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ، فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ قُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا. فَلَمَّا نَزَلْتُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَنَظَرْتُ أَسْفَلَ مِنِّي، فَإِذَا أَنَا بِرِيحٍ وَأَصْوَاتٍ وَدُخَانٍ فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذِهِ شَيَاطِينُ يُحْرَقُونَ عَلَى أَعْيُنِ بَنِي آدَمَ، لَا يَتَفَكَّرُونَ فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَوْلَا ذَلِكَ لَرَأَوُا الْعَجَائِبَ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ قِصَّةَ أَكَلَةِ الرِّبَا فَقَطْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الصَّلْتِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے دیکھا کہ جب میں ساتویں آسمان پر پہنچا تو میں نے اپنے اوپر دیکھا، تو وہاں کڑک تھی بجلی تھی اور بجلیاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کچھ لوگوں کے پاس آیا، جن کے پیٹ گھروں کی مانند تھے، جن میں سانپ موجود تھے، جو ان کے پیٹ کے باہر سے نظر آ رہے تھے، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ سود کھانے والے لوگ ہیں، جب میں اتر کر آسمان دنیا کی طرف آیا اور میں نے اپنے نیچے کی طرف دیکھا، تو مجھے ہوا آوازیں اور دھواں نظر آیا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ کون ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ شیاطین ہیں جنہیں بنو آدم کی آنکھوں میں جلا دیا جاتا ہے، وہ لوگ کہ جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی میں غور و فکر نہیں کرتے ہیں، اگر ایسا نہ ہو تو یہ لوگ حیران کن چیزیں دیکھیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس میں سے صرف سود کھانے والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوصلت ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13360]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (353/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8426، 8539»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13360 in Urdu