🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13375
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ [أَبِي] مَرْيَمَ الْحَنَفِيِّ قَالَ: بَيْنَا أَنَا قَاعِدٌ مَعَ أَبِي بَكْرَةَ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ: مَا تَعْرِفُنِي؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرَةَ: وَمَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: تَعْلَمُ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى الرَّدْمَ؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرَةَ: أَنْتَ هُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: اجْلِسْ حَدِّثْنَا. قَالَ: انْطَلَقْتُ، حَتَّى انْطَلَقْتُ إِلَى أَرْضٍ لَيْسَ لِأَهْلِهَا إِلَّا الْحَدِيدُ يَعْمَلُونَهُ، فَدَخَلْتُ بَيْتًا فَاسْتَلْقَيْتُ فِيهِ عَلَى ظَهْرِي، وَجَعَلْتُ رِجْلِي عَلَى جِدَارِهِ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، سَمِعْتُ صَوْتًا لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهُ، فَرُعِبْتُ، فَقَالَ لِي رَبُّ الْبَيْتِ: لَا تَذْعَرَنْ، فَإِنَّ هَذَا لَا يَضُرُّكَ، هَذَا صَوْتُ قَوْمٍ يَنْصَرِفُونَ هَذِهِ السَّاعَةَ مِنْ عِنْدِ هَذَا السَّدِّ. قَالَ: فَيَسُرُّكَ أَنْ تَرَاهُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا لَبِنُهُ مِنْ حَدِيدٍ، كُلُّ وَاحِدَةٍ مِثْلُ الصَّخْرَةِ، وَإِذَا كَأَنَّهُ الْبُرُدُ الْمُحَبَّرَةُ، وَإِذَا مَسَامِيرُ مِثْلَ الْجُذُوعِ. فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" صِفْهُ لِي". فَقُلْتُ: كَأَنَّهُ الْبُرُدُ الْمُحَبَّرَةُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ قَدْ أَتَى الرَّدْمَ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا". قَالَ أَبُو بَكْرَةَ: صَدَقَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، تَرَكَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُغْرِبُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
یوسف بن ابومریم حنفی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے انہیں سلام کیا اور بولا: کیا آپ نے مجھے پہچانا نہیں ہے؟ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اس نے کہا: آپ اس شخص کو جانتے ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتایا تھا: اس نے (یاجوج ماجوج) والی دیوار دیکھی ہوئی ہے، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تم وہ شخص ہو، اس نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم بیٹھو اور ہمیں بھی بیان کرو، اس نے بتایا: ایک مرتبہ میں گیا اور ایک ایسی سرزمین پر پہنچ گیا، جہاں کے رہنے والے لوگ صرف لوہے کا کام کرتے تھے، میں ایک گھر میں داخل ہوا اور وہاں چت لیٹ گیا، میں نے اپنا ایک پاؤں دیوار پر رکھا، جب سورج غروب ہونے کا وقت ہوا تو میں نے ایک آواز سنی، میں نے اس طرح کی آواز نہیں سنی تھی، میں پریشانی کا شکار ہو گیا، گھر کے مالک نے مجھ سے کہا: تم پریشان نہ ہو کیونکہ یہ چیز تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی، یہ ایک قوم کی آواز ہے، وہ اس وقت اس رکاوٹ سے واپس جاتے ہیں، پھر اس نے دریافت کیا: کیا تم اس دیوار کو دیکھنا چاہتے ہو، میں نے کہا: جی ہاں، وہ شخص کہتا ہے: پھر میں اس دیوار کی طرف گیا تو اس کی اینٹیں لوہے کی بنی ہوئی تھیں، ان میں سے ہر ایک اینٹ چٹان کی مانند تھی اور وہ یوں لگتا تھا، جیسے وہ نقش و نگار والی چادریں ہوں، اور اُن کے کیل کجھور کے درختوں کی مانند تھے، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کا حلیہ میرے سامنے بیان کرو، تو میں نے عرض کی: وہ محبرہ چادروں کی مانند تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ کسی ایسے شخص کو دیکھے، جو اس دیوار تک پہنچا ہے، اُسے اس شخص کو دیکھ لینا چاہئے، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے ٹھیک کہا: ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عمرو بن مالک کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ابوزرعہ اور ابوحاتم نے متروک قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور غریب روایات نقل کرتا ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13375]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2089)، أخرجه مسند البزار برقم: 3668»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13375 in Urdu