الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13393
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالْبِرُّ زِيَادَةٌ فِي الْعُمْرِ، وَالصَّدَقَةُ تَمْنَعُ مِيتَةَ السُّوءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، عَنْ بَعْضِ بَنِي رَافِعٍ، وَقَدْ سَمَّاهُ غَيْرُهُ: مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ رَافِعٍ، فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ بِاعْتِبَارِ الَّذِي سَمَّاهُ.
سیدنا رافع بن مکیث رضی اللہ عنہ، جنہیں غزوہ حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: والدین کے ساتھ اچھا سلوک، عمر میں اضافہ کرتا ہے اور صدقہ، بری موت کو روک دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے کسی سے نقل کی ہے، ان کے علاوہ دیگر نے ان کا نام محمد بن خالد بن رافع بیان کیا ہے، تو اس روایت کے رجال اُس اعتبار سے ثقہ ہوں گے، جس نے اُس کا نام بیان کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13393]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (502/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13393 in Urdu