🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13394
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَمَلْتُ أُمِّي عَلَى عُنُقِي فَرْسَخَيْنِ فِي رَمْضَاءَ شَدِيدَةٍ، لَوْ أُلْقِيَتْ فِيهَا بُضْعَةٌ مِنْ لَحْمٍ لَنَضِجَتْ، فَهَلْ أَدَّيْتُ شُكْرَهَا؟ فَقَالَ:" لَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ لِطَلْقَةٍ وَاحِدَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ غَيْرِ كَذِبٍ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی یا رسول اللہ! میں شدید گرمی کے موسم میں اپنی والدہ کو اپنی گردن پر بٹھا کر دو فرسخ تک چلا ہوں، ایسی گرمی تھی کہ اگر وہاں گوشت کا ٹکڑا ڈالا جاتا تو وہ پک جاتا، تو کیا میں نے اپنی والدہ کا شکر ادا کر دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شاید یہ، کسی ایک تکلیف کا بدل بنتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے لیکن جھوٹا نہیں ہے اور ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13394]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (255)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 234»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13394 in Urdu