🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 134
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ أَصْحَابَهُ عِنْدَ صَلَاةِ الْعَتَمَةِ: أَنِ احْشُدُوا لِلصَّلَاةِ غَدًا، فَإِنَّ لِي إِلَيْكُمْ حَاجَةً، فَقَالَ رُفْقَةٌ مِنْهُمْ: يَا فُلَانُ، دُونَكَ أَوَّلَ كَلِمَةٍ يَتَكَلَّمُ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْتَ الَّتِي تَلِيهَا، لِئَلَّا يَفُوتَهُمْ شَيْءٌ مِنْ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ صَلَاتِهِمْ قَالَ:" هَلْ حَشَدْتُمْ كَمَا أَمَرْتُكُمْ؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" اعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ. أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ. أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ. هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا. هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟" قَالُوا: نَعَمْ، فَكُنَّا نَرَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيَتَكَلَّمُ كَلَامًا كَثِيرًا، ثُمَّ نَظَرَ فِي كَلَامِهِ، فَإِذَا هُوَ قَدْ جَمَعَ لَنَا الْأَمْرَ كُلَّهُ.
قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) عشاء کی نماز کے وقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ کل صبح تم نے نماز کے وقت تیار رہنا ہے، مجھے تم لوگوں سے ایک کام ہے، تو ان لوگوں میں سے کچھ نے یہ کہا: اے فلاں! تم نے اس چیز کا خیال رکھنا ہے، جو کلمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے ارشاد فرمائیں گے، دوسرے کلمے کا خیال تم نے رکھنا ہے، اُن لوگوں کا مقصد یہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو میں سے کوئی چیز رہ نہ جائے، (اگلے دن صبح) جب وہ لوگ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ اسی طرح تیار ہو؟ جس طرح میں نے تمہیں ہدایت کی تھی، اُن لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے پروردگار کی عبادت کرو اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراؤ! کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، تم لوگ نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو، تم لوگ نماز قائم کرو زکوٰۃ ادا کرو، کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو، تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو، تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو، کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں!
راوی بیان کرتے ہیں: ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طویل گفتگو کریں گے، لیکن جب ہم نے آپ کے کلام کا جائزہ لیا، تو یہ بات سامنے آئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے معاملے کو (یعنی دین کی بنیادی تعلیمات کو) ہمارے لئے جمع کر دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن زبریق حمصی ہے، یحییٰ بن معین اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور امام ابوداؤد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7678، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7678»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 134 in Urdu