الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
حدیث نمبر: 13440
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّحِمَ شَجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ تَقُولُ: يَا رَبِّ إِنِّي قُطِعْتُ يَا رَبِّ إِنِّي أُسِيءَ إِلَيَّ، يَا رَبِّ إِنِّي ظُلِمْتُ، يَا رَبِّ يَا رَبِّ. فَيُجِيبُهَا: أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ؟". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”رحم (یعنی رشتے داری) رحمان (کے فضل) کا ایک حصہ ہے، وہ (یعنی رحم) یہ کہتا ہے: اے میرے پروردگار! مجھے کاٹ دیا گیا ہے، اے میرے پروردگار! میرے ساتھ برا سلوک کیا گیا، اے میرے پروردگار! میرے ساتھ ظلم کیا گیا، اے میرے پروردگار! اے میرے پروردگار! (یعنی یہ ہوا اور وہ ہوا) تو پروردگار اسے جواب دیتا ہے: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ جو تمہیں ملا کے رکھے گا، میں اُسے ملا دوں گا اور جو تمہیں کاٹے گا، میں اُسے کاٹ دوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبدالجبار نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13440]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبدالجبار نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13440]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7918)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5642، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13440 in Urdu