الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13483
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا وُلِدَتِ الْجَارِيَةُ بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهَا مَلَكًا يَزُفُّ الْبَرَكَةَ زَفًّا، يَقُولُ: ضَعِيفَةٌ خَرَجَتْ مِنْ ضَعِيفَةٍ، الْقَيِّمُ عَلَيْهَا مُعَانٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَإِذَا وُلِدَ الْغُلَامُ بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَكًا مِنَ السَّمَاءِ فَقَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَقَالَ: اللَّهُ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرٍ لَمْ يَنْسُبْهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِصْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بچی پیدا ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتے کو بھیجتا ہے جو برکت ڈالتا ہے اور یہ کہتا ہے: ایک کمزور وجود، جو ایک کمزور وجود میں سے نکلا ہے، اس کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی قیامت تک مدد کی جائے گی، جب بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ آسمان کی طرف سے، اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے، وہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیتا ہے اور یہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام کہا: ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر کے حوالے سے نقل کی ہے، انہوں نے اس کا اسم منسوب نہیں کیا، اس کے حوالے سے یہ عبداللہ بن سلیمان مصری کے حوالے سے منقول ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13483]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر کے حوالے سے نقل کی ہے، انہوں نے اس کا اسم منسوب نہیں کیا، اس کے حوالے سے یہ عبداللہ بن سلیمان مصری کے حوالے سے منقول ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13483]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13483 in Urdu