الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13484
وَعَنْ نُبَيْطٍ - يَعْنِي ابْنَ شَرِيطٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا وُلِدَ لِلرَّجُلٍ ابْنَةٌ بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَلَائِكَةً يَقُولُونَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ، يَكْسُونَهَا بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيَمْسَحُونَ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى رَأْسِهَا وَيَقُولُونَ: ضَعِيفَةٌ خَرَجَتْ مِنْ ضَعِيفَةٍ، الْقَيِّمُ عَلَيْهَا مُعَانٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا نبیط، یعنی سیدنا نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھیجتا ہے، جو یہ کہتے ہیں: تم پر سلام ہو! اے اس گھر والو! پھر وہ لوگ اُس بچی کو اپنے پروں کے ذریعے ڈھانپ لیتے ہیں، اور اپنے ہاتھ اس کے سر پر پھیرتے ہیں، اور یہ کہتے ہیں: ایک کمزور وجود جو ایک کمزور وجود سے نکلا ہے، اس کی دیکھ بھال کرنے والے کی قیامت کے دن تک مدد ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13484]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13484]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (70)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 62»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13484 in Urdu