الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13509
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ يَشْكُو قَسْوَةَ قَلْبِهِ، قَالَ:" أَتُحِبُّ أَنْ يَلِينَ قَلْبُكَ وَتُدْرَكَ حَاجَتُكَ؟ ارْحَمِ الْيَتِيمَ، وَامْسَحْ رَأْسَهُ، وَأَطْعِمْهُ مِنْ طَعَامِكَ، يَلِنْ قَلْبُكَ وَتُدْرِكْ حَاجَتَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ: مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے اپنے دل کی سختی کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تمہارا دل نرم ہو جائے اور تم اپنے مقصد کو حاصل کر لو؟ تو تم یتیم پر رحم کرو، اس کے سر پر ہاتھ پھیرو، اسے اپنے کھانے میں سے کھانا کھلاؤ، تمہارا دل نرم ہو جائے گا اور تمہارا مقصد پورا ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی بقیہ ہے جو مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13509]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی بقیہ ہے جو مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13509]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13509 in Urdu