الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13510
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ خَثْعَمَ فَقَالَ:" كَيْفَ تَجِدِينَكِ؟". فَقَالَتْ: لَا أُرَانِي إِلَّا لِمَا بِي مَيِّتَةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَدِدْتُ أَنَّكِ لَمْ تَخْرُجِي مِنَ الدُّنْيَا حَتَّى تَكْفُلِي يَتِيمًا، أَوْ تُجَهِّزِي غَازِيًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نُفَيْعٌ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: تمہیں اپنا آپ کیسا محسوس ہوتا ہے؟ اس نے عرض کی: میں اپنے بارے میں یہی سمجھتی ہوں کہ میں مرنے والی ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری یہ خواہش ہے کہ تم دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے کسی یتیم کی کفالت کرو، یا کسی غازی کو سامان فراہم کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نفیع ابوداؤد اعمیٰ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13510]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نفیع ابوداؤد اعمیٰ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13510]
الحكم على الحديث:
موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 13510 in Urdu