الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَذَى الْجَارِ
پڑوسی کو اذیت پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13561
عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَقُولُونَ فِي الزِّنَا؟" قَالُوا: حَرَامٌ حَرَّمَهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَهُوَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" لَأَنْ يَزْنِيَ الرَّجُلُ بِعَشْرِ نِسْوَةٍ أَيْسَرَ عَلَيْهِ مِنْ أَنْ يَزْنِيَ بِامْرَأَةِ جَارِهِ". قَالَ: فَقَالَ:" مَا تَقُولُونَ فِي السَّرِقَةِ؟" قَالُوا: حَرَّمَهَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَهِيَ حَرَامٌ. قَالَ:" لَأَنْ يَسْرِقَ الرَّجُلُ مِنْ عَشَرَةِ أَبْيَاتٍ أَيْسَرَ عَلَيْهِ مِنْ أَنْ يَسْرِقَ مِنْ جَارِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: زنا کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرام ہے، جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے، تو یہ قیامت کے دن تک حرام رہے گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: ”آدمی دس عورتوں کے ساتھ زنا کر لے، یہ اُس کے لیے اس سے زیادہ ہلکا ہو گا کہ وہ اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: چوری کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اس کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے، تو یہ حرام ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی دس گھروں میں چوری کر لے، یہ اُس کے لیے اس سے زیادہ ہلکا ہو گا کہ وہ اپنے پڑوسی کے گھر میں چوری کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13561]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13561]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13561 in Urdu