الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَذَى الْجَارِ
پڑوسی کو اذیت پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13561
عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَقُولُونَ فِي الزِّنَا؟" قَالُوا: حَرَامٌ حَرَّمَهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَهُوَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" لَأَنْ يَزْنِيَ الرَّجُلُ بِعَشْرِ نِسْوَةٍ أَيْسَرَ عَلَيْهِ مِنْ أَنْ يَزْنِيَ بِامْرَأَةِ جَارِهِ". قَالَ: فَقَالَ:" مَا تَقُولُونَ فِي السَّرِقَةِ؟" قَالُوا: حَرَّمَهَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَهِيَ حَرَامٌ. قَالَ:" لَأَنْ يَسْرِقَ الرَّجُلُ مِنْ عَشَرَةِ أَبْيَاتٍ أَيْسَرَ عَلَيْهِ مِنْ أَنْ يَسْرِقَ مِنْ جَارِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: زنا کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرام ہے، جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے، تو یہ قیامت کے دن تک حرام رہے گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: ”آدمی دس عورتوں کے ساتھ زنا کر لے، یہ اُس کے لیے اس سے زیادہ ہلکا ہو گا کہ وہ اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: چوری کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اس کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے، تو یہ حرام ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی دس گھروں میں چوری کر لے، یہ اُس کے لیے اس سے زیادہ ہلکا ہو گا کہ وہ اپنے پڑوسی کے گھر میں چوری کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13561]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13561]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13562
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلَانَةَ، فَذَكَرَ مِنْ كَثْرَةِ صَلَاتِهَا وَصَدَقَتِهَا وَصِيَامِهَا غَيْرَ أَنَّهَا تُؤْذِي جِيرَانَهَا بِلِسَانِهَا. قَالَ:" هِيَ فِي النَّارِ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّ فُلَانَةَ، فَذَكَرَ مِنْ قِلَّةِ صِيَامِهَا وَصَلَاتِهَا وَأَنَّهَا تَصَدَّقُ بِالْأَثْوَارِ مِنَ الْأَقِطِ، وَلَا تُؤْذِي بِلِسَانِهَا جِيرَانَهَا. قَالَ:" هِيَ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں عورت، راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے اُس عورت کی نماز، صدقہ کرنے اور روزہ رکھنے میں کثرت کا ذکر کیا، اور یہ بتایا: تاہم وہ اپنی زبان کے ذریعے اپنے پڑوسیوں کو اذیت پہنچاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جہنم میں جائے گی، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں عورت کا یہ معاملہ ہے، اس نے یہ بتایا کہ اُس عورت کا روزہ اور نماز کم ہیں، تاہم وہ پنیر کے ٹکڑے صدقہ کر دیتی ہے، اور اپنے پڑوسیوں کو اپنی زبان کے ذریعے اذیت نہیں دیتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جنت میں جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13562]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13562]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1902) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (440/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9383»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13563
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ". قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" جَارٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ:" شَرُّهُ". قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہو گا، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہو گا، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہو گا، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کون؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا پڑوسی، جس کا پڑوسی اُس کے بوائق سے محفوظ نہ ہو، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! اس کے بوائق سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا شر۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صحیح میں یہ حدیث مذکور ہے: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کا پڑوسی اُس کے بوائق (یعنی شر) سے محفوظ نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13563]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13563]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7865)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 46، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7818، 8227، 8638، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 21، 7379»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13564
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ بِالْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَهُوَ صَدُوقٌ كَثِيرُ الْخَطَأِ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص مومن نہیں ہے، جس کا پڑوسی اُس کے بوائق (یعنی شر) سے محفوظ نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور وہ صدوق ہے، اور بکثرت غلطیاں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13564]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور وہ صدوق ہے، اور بکثرت غلطیاں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13564]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8250)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8250، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7975»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13565
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا هُوَ بِمُؤْمِنٍ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص مومن نہیں ہے، جس کا پڑوسی اس کے بوائق (یعنی شر) سے محفوظ نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13565]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13565]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4252)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13566
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَزَلْتُ فِي مَحَلَّةِ بَنِي فُلَانٍ وَإِنَّ أَشَدَّهُمْ لِي أَذًى أَقْرَبُهُمْ لِي جِوَارًا. فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعَلِيًّا يَأْتُونَ الْمَسْجِدَ فَيَقُومُونَ عَلَى بَابِهِ فَيَصِيحُونَ: أَلَا إِنَّ أَرْبَعِينَ دَارًا جَارٌ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ خَافَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! میں نے بنو فلاں کے محلے میں رہائش اختیار کی، اُن لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ تکلیف کا سامنا اُس شخص سے کرنا پڑا، جو میرا سب سے زیادہ قریبی پڑوسی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ وہ اس محلے کی مسجد میں جائیں، اور اس کے دروازے پر کھڑے ہو کر یہ اعلان کریں: ”خبردار! چالیس گھروں تک پڑوس ہوتا ہے، اور وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کا پڑوسی اس کے بوائق (یعنی شر) سے خوفزدہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13566]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13566]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (73/19)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13567
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى فَاطِمَةَ فَقَالَ: يَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَلْ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا تَطْرِفِينِيهِ؟ قَالَتْ: يَا جَارِيَةُ، هَاتِ تِلْكَ الْحَرِيرَةَ، فَطَلَبَتْهَا فَلَمْ تَجِدْهَا، فَقَالَتْ: وَيْحَكِ اطْلُبِيهَا فَإِنَّهَا تَعْدِلُ عِنْدِي حَسَنًا وَحُسَيْنًا. فَطَلَبَتْهَا فَإِذَا هِيَ قَدْ قَمَّتْهَا فِي قُمَامَتِهَا، فَإِذَا فِيهَا: قَالَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْحَيِيَّ الْحَلِيمَ الْمُتَعَفِّفَ، وَيُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيءَ السَّائِلَ الْمُلْحِفَ، إِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْفُحْشَ مِنَ الْبَذَاءِ وَالْبَذَاءُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور اس نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول کی صاحبزادی! کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے پاس کوئی ایسی چیز چھوڑی ہے، جسے آپ خصوصی چیز قرار دیتی ہوں؟ تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے کنیز! تم وہ جریدہ لے کر آؤ! اس کنیز نے اُسے تلاش کیا، لیکن وہ اسے نہیں ملا، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، تم اُسے تلاش کرو! کیونکہ وہ میرے نزدیک حسن اور حسین کے برابر ہے، اس کنیز نے اسے تلاش کیا، تو پتہ چلا کہ اس نے جھاڑو دی تھی اور وہ اس کچرے کے درمیان موجود ہے، اس تحریر میں یہ بات لکھی ہوئی تھی: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص مومنین میں سے نہیں ہے، جس کا پڑوسی اُس کے بوائق (یعنی شر) سے محفوظ نہ ہو، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے پڑوسی کو اذیت نہیں پہنچانی چاہئے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اُسے بھلائی کی بات کرنی چاہیے، ورنہ خاموش رہنا چاہیے، بے شک اللہ تعالیٰ حیا دار، بردبار، پاکدامن، مانگنے سے بچنے والے شخص سے محبت کرتا ہے، اور وہ بدتمیزی کرنے والے بدزبان شخص اور لپٹ کر مانگنے والے شخص کو ناپسند کرتا ہے، بے شک حیاء ایمان کا حصہ ہے، اور ایمان جنت میں ہو گا، اور فحش کلامی (یا بدزبانی) برائی کا حصہ ہے، اور برائی، جہنم میں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13567]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13567]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10442)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10442، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9362، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8072»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13568
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْكُو جَارَهُ، قَالَ:" اطْرَحْ مَتَاعَكَ عَلَى الطَّرِيقِ". فَطَرَحَهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَمُرُّونَ عَلَيْهِ وَيَلْعَنُونَهُ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَقِيتُ مِنَ النَّاسِ؟ قَالَ:" وَمَا لَقِيتَ مِنْهُمْ؟". قَالَ: يَلْعَنُونِي. قَالَ:" لَعَنَكَ اللَّهُ قَبْلَ النَّاسِ". فَقَالَ: إِنِّي لَا أَعُودُ. فَجَاءَ الَّذِي شَكَاهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ارْفَعْ مَتَاعَكَ فَقَدْ كُفِيتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ضَعْ مَتَاعَكَ عَلَى الطَّرِيقِ، أَيْ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ". فَوَضَعَهُ، فَكَانَ كُلُّ مَنْ مَرَّ قَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: جَارِي يُؤْذِينِي. فَيَدْعُو عَلَيْهِ، فَجَاءَ جَارُهُ فَقَالَ: رُدَّ مَتَاعَكَ، فَلَا أُؤْذِيكَ أَبَدًا. وَفِيهِ أَبُو عُمَرَ الْمَنْبَهِيُّ تَفَرَّدَ عَنْهُ شَرِيكٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ یہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے اپنے پڑوسی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنا سامان راستے میں رکھ دو! اس شخص نے سامان رکھ دیا، لوگ وہاں سے گزرتے اور اس (کے پڑوسی) پر لعنت کرتے (اس شخص کا پڑوسی) شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے لوگوں کی طرف سے کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں اُن کی طرف سے کس صورتحال کا سامنا ہے؟ اس نے بتایا: وہ مجھ پر لعنت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے پہلے اللہ تعالیٰ نے تم پر لعنت کی ہے۔“ اس (پڑوسی) نے عرض کی: میں دوبارہ ایسا نہیں کروں گا، پھر وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جس نے اس کی شکایت کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا سامان اٹھا لو! کیونکہ تمہاری کفایت ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: تم اپنا سامان راستے پر رکھ دو! یعنی کھلے راستے پر رکھ دو! اس شخص نے اس (سامان) کو رکھ دیا، تو ہر گزرنے والا شخص دریافت کرتا تھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ وہ شخص جواب دیتا: میرے پڑوسی نے مجھے اذیت پہنچائی ہے، تو گزرنے والا شخص اس پڑوسی کے خلاف دعا کرتا، اُس شخص کا پڑوسی آیا اور بولا: تم اپنا سامان واپس لے جاؤ! میں تمہیں کبھی اذیت نہیں پہنچاؤں گا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعمر منبہی ہے، شریک اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13568]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: تم اپنا سامان راستے پر رکھ دو! یعنی کھلے راستے پر رکھ دو! اس شخص نے اس (سامان) کو رکھ دیا، تو ہر گزرنے والا شخص دریافت کرتا تھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ وہ شخص جواب دیتا: میرے پڑوسی نے مجھے اذیت پہنچائی ہے، تو گزرنے والا شخص اس پڑوسی کے خلاف دعا کرتا، اُس شخص کا پڑوسی آیا اور بولا: تم اپنا سامان واپس لے جاؤ! میں تمہیں کبھی اذیت نہیں پہنچاؤں گا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعمر منبہی ہے، شریک اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13568]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1903)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13569
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا قَلِيلَ مِنْ أَذَى الْجَارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی کو تھوڑی سی تکلیف بھی نہیں پہنچائی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13569]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (258/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13570
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اطَّلَعَ مِنْ بَيْتِ جَارِهِ فَنَظَرَ إِلَى عَوْرَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ أَوْ شَعْرِ امْرَأَتِهِ أَوْ شَيْءٍ مِنْ جَسَدِهَا، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ النَّارَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَنْبَسَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے پڑوسی کے گھر میں جھانک کر دیکھے، اور اپنے مسلمان بھائی کی پوشیدہ چیز کی طرف نظر کرے، یا اُس کی بیوی کے بال، یا اس عورت کے جسم کا کوئی حصہ دیکھے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اُس شخص کو جہنم میں داخل کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عنبسہ ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13570]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عنبسہ ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13570]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6452»
الحكم على الحديث:
موضوع