الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِلْفِ
حلیف بننے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13584
وَعَنْ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْخَلَ فِي حِلْفِ يَوْمِ الْحُدَيْبِيَةَ خُزَاعَةَ، وَكَتَبَ إِلَيْهِمْ وَإِلَى بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ سَرَوَاتِ بَنِي عَمْرٍو:" سَلَامٌ عَلَيْكُمْ، فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَمَّا بَعْدُ: فَإِنِّي لَمْ أَثِمَّ بَالَكُمْ وَلَمْ أَضَعْ فِي جَنْبِكُمْ، وَإِنَّ أَكْرَمَ تِهَامَةَ عَلَيَّ لَأَنْتُمْ وَمَنْ تَبِعَكُمْ مِنَ الْمُطَّلِبِينَ، وَقَدْ أَخَذْتُ لِمَنْ هَاجَرَ مِثْلَ مَا أَخَذْتُ لِنَفْسِي، وَلَوْ هَاجَرَ بِأَرْضِهِ غَيْرُ سَاكِنِ مَكَّةَ وَإِنَّكُمْ غَيْرُ خَائِفِينَ مِنْ قِبَلِي وَلَا مُخَوَّفِينَ". هَذَا أَوْ نَحْوُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
بدیل بن ورقاء بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے دن، حلیف ہونے کے معاہدے میں خزاعہ کو داخل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کی طرف، بدیل بن ورقاء کی طرف، اور بنو عمرو کے رؤسا کی طرف یہ خط لکھا: ”تم لوگوں پر سلام ہو! میں تمہارے سامنے اُس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، امابعد! بے شک میں نے تمہارے معاملے کو گناہ قرار نہیں دیا ہے، اور نہ ہی میں نے تمہارے پہلو میں رکھا ہے، تہامہ کے رہنے والوں میں، میرے نزدیک سب سے زیادہ معزز تم لوگ ہو، اور وہ لوگ ہیں، جو تمہاری پیروی کریں، جن کا تعلق مطیبین سے ہو، میں نے ہجرت کرنے والے کے لئے وہی چیز لی ہے، جو میں نے اپنی ذات کے لیے لی ہے، خواہ وہ شخص مکہ میں رہائش اختیار کیے بغیر اپنی زمین سے ہجرت کرتا ہے، تو تم لوگ میری طرف سے خوفزدہ نہ ہونا اور خوف کا شکار نہ کرنا۔“ یہ، یا اس کی مانند کلمات تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13584]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1187)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1187»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13584 in Urdu