🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِلْفِ
حلیف بننے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13585
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ قَالَ: دَفَعَ إِلَيَّ أَبِي، بُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ، هَذَا الْكِتَابَ فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، هَذَا كِتَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَوْصُوا بِهِ، وَلَنْ تَزَالُوا بِخَيْرٍ مَا دَامَ فِيكُمْ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ وَبِشْرٍ سَرَوَاتِ بَنِي عَمْرٍو فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَأَمَّا بَعْدُ: فَإِنِّي لَمْ أَثِمَّ بَالَكُمْ وَلَمْ أَضَعْ فِي جَنْبِكُمْ، وَإِنَّ أَكْرَمَ تِهَامَةَ عَلَيَّ أَنْتُمْ وَأَقْرَبَهُ مِنِّي رَحِمًا وَمَنْ تَبِعَكُمْ مِنَ الْمُطَّلِبِينَ، وَإِنِّي أَخَذْتُ لِمَنْ هَاجَرَ مِنْكُمْ مِثْلَ مَا أَخَذْتُ لِنَفْسِي، وَلَوْ هَاجَرَ بِأَرْضِهِ غَيْرُ سَاكِنِ مَكَّةَ إِلَّا مُعْتَمِرًا أَوْ حَاجًّا، وَإِنِّي لَمْ أَضَعْ فِيكُمْ أَوْ سَلِمْتُ، وَإِنَّكُمْ غَيْرُ خَائِفِينَ مِنْ قِبَلِي وَلَا مُحَصَّرَيْنِ. أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّهُ قَدْ أَسْلَمَ عَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ وَابْنَا عَوْنٍ، وَبَايَعَا عَلَى مَنْ تَبِعَهُمْ مِنْ عِكْرِمَةَ، وَأَخَذَ لِمَنْ تَبِعَهُ مِنْكُمْ مِثْلَ مَا أَخَذَ لِنَفْسِهِ، وَإِنَّ بَعْضَنَا مِنْ بَعْضٍ أَبَدًا فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: وَحَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ أَشْيَاخَنَا يَقُولُونَ: هُوَ خَطُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سلمہ بن بدیل بن ورقاء بیان کرتے ہیں: میرے والد بدیل بن ورقاء نے یہ مکتوب میرے حوالے کیا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب ہے، تو تم اس کے ذریعے تلقین کو قبول کرو، اور جب تک یہ تمہارے درمیان رہے گا، تم مسلسل بھلائی پر گامزن رہو گے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بدیل بن ورقاء، بشر اور بنو عمرو کے رؤساء کے نام مکتوب ہے، میں تمہارے سامنے اُس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، امابعد! میں تمہارے معاملے کو گناہ قرار نہیں دیتا، اور نہ ہی تمہارے پہلو میں رکھتا ہوں، اہل تہامہ میں میرے نزدیک سب سے زیادہ معزز تم ہو، اور رشتہ داری کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریبی ہو، اور وہ لوگ ہیں جو مطیبین سے تعلق رکھتے ہیں، اور تمہاری پیروی کرتے ہیں، تم میں سے جو شخص ہجرت کر لیتا ہے، میں نے اس کے لئے وہی چیز لی ہے، جو میں نے اپنی ذات کے لیے لی ہے، خواہ اُس شخص نے اپنی سرزمین سے ہجرت کی ہو، اور مکہ میں رہائش اختیار نہ کی ہو، البتہ عمرہ کرنے والے اور حج کرنے والے کا معاملہ مختلف ہے، میں نے تمہارے معاملے کو ضائع نہیں کیا، یا سپرد نہیں کیا، تم لوگ میری طرف سے خوفزدہ نہ ہونا، یا محصور نہیں ہونا، امابعد! علقمہ بن علاثہ اور عون کے دونوں بیٹوں نے اسلام قبول کر لیا ہے، ان دونوں نے بیعت کر لی ہے، ان لوگوں کی طرف سے جو عکرمہ میں سے ان کی پیروی کرتے ہیں، اور اس نے تم میں سے اپنے پیروکاروں کے لئے وہ چیز لی ہے، جو اپنی ذات کے لیے لی ہے، ہم حل میں اور حرم میں، ہمیشہ ایک دوسرے کا حصہ رہیں گے۔“ ابومحمد کہتے ہیں: میرے والد نے مجھے
یہ روایت بیان کی ہے: میں نے اپنے مشائخ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: یہ مکتوب سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا تحریر کیا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1188)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1188»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13585 in Urdu