الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
حدیث نمبر: 13665
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ بِالْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ، وَيَنْصَحُ لَهُ بِالْغَيْبِ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: لَمْ يَرْفَعْهُ أَبُو جَعْفَرٍ الْفَرَّاءُ وَرَفَعَهُ أَبُو إِسْحَاقَ السُّبَيْعِيُّ وَلَمْ يَسُقْ إِسْنَادَهُ إِلَى أَبِي إِسْحَاقَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ایک مسلمان کے، دوسرے مسلمان پر بھلائی کے حوالے سے چھ حق ہیں، جب وہ اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب وہ اسے بلائے، تو اسے جواب دے، جب وہ چھینکے تو اسے چھینک کا جواب دے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، اس کی غیر موجودگی میں اُس کی خیرخواہی کرے اور اس کے لئے وہی چیز پسند کرے، جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: کہ ابوجعفر فراء نے اسے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، جبکہ ابواسحاق سبیعی نے اسے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن انہوں نے ابواسحاق سبیعی تک اس کی سند نقل نہیں کی ہے، اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13665]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9748)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13665 in Urdu