🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13666
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَجُلٍ فَقَالَ:" مَنْ يَعْرِفُهُ؟" فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: أَنَا قَالَ:" مَا اسْمُهُ؟". قَالَ: لَا أَدْرِي. قَالَ:" اسْمُ أَبِيهِ؟". قَالَ: لَا أَدْرِي. قَالَ:" لَيْسَتْ هَذِهِ مَعْرِفَةٌ بِمَعْرِفَةٍ حَتَّى تَعْرِفَ اسْمَهُ وَاسْمَ أَبِيهِ وَقَبِيلَتَهُ، إِنْ مَرِضَ عُدْتَهُ وَإِنْ مَاتَ اتَّبَعْتَ جِنَازَتَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے فرمایا: کون اُس سے واقف ہے؟ حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اُس کا نام کیا ہے؟ ان صاحب نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اُس کے والد کا کیا نام ہے؟ ان صاحب نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ معرفت نہیں ہے، جب تک تمہیں اُس کا نام، اُس کے باپ کا نام اور اس کے قبیلے کا نام پتہ نہیں ہوتا، اگر وہ بیمار ہو، تو تم اس کی عیادت کرو، اگر وہ فوت ہو جائے، تو تم اس کے جنازے کے ساتھ جاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن دینار ہے، جو آل زبیر کا منشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13666]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13227)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13237»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 13666 in Urdu