🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الدَّوَابِّ .
جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13741
وَعَنْ نُقَادَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا نُقَادَةُ، ابْغِنِي نَاقَةً حَلْبَانَةً رَكْبَانَةً غَيْرَ أَنْ لَا تُوَلِّدَ وَالِدَةً". قَالَ: فَجِئْتُ فَبَغَيْتُهَا فِي نَعَمٍ فَلَمْ أَجِدْ نَاقَةً مَرِيًّا ذَلُولًا وَوَجَدْتُهَا فِي نَعَمِ ابْنِ عَمٍّ لِي، فَقَدِمْتُ بِهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا نُقَادَةُ، أَبْقِ دَوَاعِيَ الدَّرِّ" أَوْ قَالَ:" دَوَاعِيَ اللَّبَنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے نقادہ! میرے لئے ایسی اونٹنی تلاش کرو، جو دودھ دینے والی ہو، اور اس پر سواری بھی کی جا سکے اور اس کے ہاں بچہ نہ ہوا ہو، راوی کہتے ہیں: میں آیا، میں نے اسے جانوروں میں تلاش کیا، تو مجھے ایسی کوئی اونٹنی نہیں ملی جو دودھ والی بھی ہو اور فرمانبردار بھی ہو (یا جس پر سواری بھی کی جا سکے) پھر مجھے اپنے چچا زاد کے اونٹوں میں ایسی اونٹنی مل گئی، میں اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نقادہ! تھن کے دواعی کو باقی رہنے دو! (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دودھ کے دواعی کو باقی رہنے دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13741]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3755»

الحكم على الحديث:
وقال الطبراني : « لا يروى عن نُقادة إلا بهذا الإسناد ، تفرد به إبراهيم بن محمد الفروي »


Majma al-Zawa'id Hadith 13741 in Urdu