🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الدَّوَابِّ .
جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13740
عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ: هْدَيْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِقْحَةً فَحَلَبْتُهَا، فَلَمَّا أَخَذْتُ لِأُجْهِدَهَا قَالَ:" لَا تَفْعَلْ، دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ:" دَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ وَدَعْ لِي". بِأَسَانِيدَ وَرِجَالٍ أَحُدُهَا رِجَالٌ ثِقَاتٌ.
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ والی ایک اونٹنی تحفہ دی، راوی کہتے ہیں: میں اس کا دودھ دوہنے لگا، جب میں اسے مشقت کا شکار کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کرو! دودھ کے داعی کو رہنے دو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ یہ کہتے ہیں: ”دودھ کے دواعی کو چھوڑ دو، اور میرے لئے چھوڑ دو۔“
یہ روایت انہوں نے مختلف روایات کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13740]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8127) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (276/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18502، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1997»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13741
وَعَنْ نُقَادَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا نُقَادَةُ، ابْغِنِي نَاقَةً حَلْبَانَةً رَكْبَانَةً غَيْرَ أَنْ لَا تُوَلِّدَ وَالِدَةً". قَالَ: فَجِئْتُ فَبَغَيْتُهَا فِي نَعَمٍ فَلَمْ أَجِدْ نَاقَةً مَرِيًّا ذَلُولًا وَوَجَدْتُهَا فِي نَعَمِ ابْنِ عَمٍّ لِي، فَقَدِمْتُ بِهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا نُقَادَةُ، أَبْقِ دَوَاعِيَ الدَّرِّ" أَوْ قَالَ:" دَوَاعِيَ اللَّبَنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے نقادہ! میرے لئے ایسی اونٹنی تلاش کرو، جو دودھ دینے والی ہو، اور اس پر سواری بھی کی جا سکے اور اس کے ہاں بچہ نہ ہوا ہو، راوی کہتے ہیں: میں آیا، میں نے اسے جانوروں میں تلاش کیا، تو مجھے ایسی کوئی اونٹنی نہیں ملی جو دودھ والی بھی ہو اور فرمانبردار بھی ہو (یا جس پر سواری بھی کی جا سکے) پھر مجھے اپنے چچا زاد کے اونٹوں میں ایسی اونٹنی مل گئی، میں اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نقادہ! تھن کے دواعی کو باقی رہنے دو! (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دودھ کے دواعی کو باقی رہنے دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13741]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3755»

الحكم على الحديث:
وقال الطبراني : « لا يروى عن نُقادة إلا بهذا الإسناد ، تفرد به إبراهيم بن محمد الفروي »
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13742
وَفِي رِوَايَةٍ: بَعَثَ عَمِّي بِلَقُوحٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِيَ:" احْلِبْهَا". فَحَلَبْتُهَا فَقَالَ:" يَا نُقَادَةَ، دَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ". قَالَ: فَتَرَكْتُ أَخْلَاقَهَا قَائِمَةً لَمْ تَنْفُضِ اللَّبَنَ كُلَّهُ. وَهَذِهِ الرِّوَايَةُ رَوَاهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الرِّوَايَةِ الْأُولَى: إِسْحَاقُ الْفَرْوِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الثَّانِيَةِ: يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَجَمَاعَةٌ لَا يُعْرَفُونَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میرے چچا نے کچھ اونٹنیاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ان کا دودھ دوہ لو! میں نے ان کا دودھ دوہ لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے نقادہ! دودھ کے دواعی کو چھوڑ دینا، راوی کہتے ہیں: تو میں نے اس کے تھن یوں چھوڑے کہ ان میں سے سارا ہی دودھ نکال نہیں لیا گیا تھا۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی اسحاق فروی ہے، اور وہ متروک ہے، دوسری کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے، اور راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13742]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13743
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يَحْلِبُ شَاةً فَقَالَ:" أَيْ فُلَانُ، إِذَا حَلَبْتَ فَأَبْقِ لِوَلَدِهَا فَإِنَّهَا مِنْ أَبَرِّ الدَّوَابِّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَارَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو بکری کا دودھ دوہ رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں جب تم دودھ دوہ رہے ہو، تو اس کے بچے کے لئے باقی رہنے دینا، کیونکہ یہ سب جانوروں میں سب سے زیادہ فرمانبردار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن جبارہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (889)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 889»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13744
وَعَنْ سَوَادَةَ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ، فَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، ثُمَّ قَالَ لِي:" إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ فَمُرْهُمْ فَلْيُحْسِنُوا غِذَاءَ رِبَاعِهِمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، لَا يَغِيظُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا سوادہ بن ربیع ہی نہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اونٹنیاں دینے کا حکم دیا، پھر آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنے گھر واپس جاؤ، تو ان لوگوں کو یہ ہدایت کرنا کہ وہ ان کے کھانے پینے کا اچھی طرح خیال رکھیں، اور انہیں یہ بھی کہنا کہ وہ اپنے ناخن تراش کے رکھیں، وہ اُن ناخنوں کے ذریعے دودھ دوہتے ہوئے اپنے جانوروں کے تھنوں کو زخمی نہ کریں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13744]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13745
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا: أَبَصَرْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي رَاكِبًا؟ فَقَالَ: نَعَمْ. ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ قَدِ اشْتَرَى نَاقَةً لِيَدْعُوَ اللَّهَ عَلَيْهَا، فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَعَا لَهُ حِينَ سَلَّمَ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قِصَّةِ النَّاقَةِ وَالدُّعَاءِ لَهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زبیر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سوار ہونے کے عالم میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص آپ کے پاس آیا، اس نے ایک اونٹنی خریدی تھی، اس کا مقصد یہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس اونٹنی کے لئے دعا کر دیں، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، جب آپ نے سلام پھیر لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا کی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں مذکور ہے، تاہم اس میں اونٹنی اور اس کے لئے دعا کرنے والا واقعہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (337/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1048، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 540، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 351، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1227، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14212، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1513، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1263»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13746
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الظُّهْرَ، فَوَجَدَ نَاقَةً مَعْقُولَةً فَقَالَ:" أَيْنَ صَاحِبُ هَذِهِ الرَّاحِلَةِ؟". فَلَمْ يَسْتَجِبْ لَهُ أَحَدٌ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى حَتَّى فَرَغَ، فَوَجَدَ الرَّاحِلَةَ كَمَا هِيَ فَقَالَ:" أَيْنَ صَاحِبُ هَذِهِ الرَّاحِلَةِ؟". فَاسْتَجَابَ لَهُ صَاحِبُهَا فَقَالَ: أَنَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَقَالَ:" أَفَلَا تَتَّقِي اللَّهَ تَعَالَى فِيهَا؟ إِمَّا أَنْ تَعْقِلَهَا، وَإِمَّا أَنْ تُرْسِلَهَا حَتَّى تَبْتَغِيَ لِنَفْسِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے تشریف لائے، آپ نے ایک اونٹنی بندھی ہوئی پائی، تو دریافت کیا: اس سواری کا مالک کہاں ہے؟ کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے اندر تشریف لے گئے آپ نے نماز ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کے فارغ ہو گئے تو آپ نے اس اونٹنی کو اسی طرح بندھا ہوا پایا، آپ نے دریافت کیا: اس سواری کا مالک کہاں ہے؟ تو اس شخص نے آپ کو جواب دیا، اس شخص نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں ہو، یا تو تم اسے باندھ کر رکھو، یا اسے چھوڑ دو، تاکہ یہ خود ہی کھا پی لے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13746]

الحكم على الحديث:
اسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں