الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الدَّوَابِّ .
جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
حدیث نمبر: 13746
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الظُّهْرَ، فَوَجَدَ نَاقَةً مَعْقُولَةً فَقَالَ:" أَيْنَ صَاحِبُ هَذِهِ الرَّاحِلَةِ؟". فَلَمْ يَسْتَجِبْ لَهُ أَحَدٌ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى حَتَّى فَرَغَ، فَوَجَدَ الرَّاحِلَةَ كَمَا هِيَ فَقَالَ:" أَيْنَ صَاحِبُ هَذِهِ الرَّاحِلَةِ؟". فَاسْتَجَابَ لَهُ صَاحِبُهَا فَقَالَ: أَنَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَقَالَ:" أَفَلَا تَتَّقِي اللَّهَ تَعَالَى فِيهَا؟ إِمَّا أَنْ تَعْقِلَهَا، وَإِمَّا أَنْ تُرْسِلَهَا حَتَّى تَبْتَغِيَ لِنَفْسِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے تشریف لائے، آپ نے ایک اونٹنی بندھی ہوئی پائی، تو دریافت کیا: اس سواری کا مالک کہاں ہے؟ کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے اندر تشریف لے گئے آپ نے نماز ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کے فارغ ہو گئے تو آپ نے اس اونٹنی کو اسی طرح بندھا ہوا پایا، آپ نے دریافت کیا: اس سواری کا مالک کہاں ہے؟ تو اس شخص نے آپ کو جواب دیا، اس شخص نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں ہو، یا تو تم اسے باندھ کر رکھو، یا اسے چھوڑ دو، تاکہ یہ خود ہی کھا پی لے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13746]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13746]
الحكم على الحديث:
اسنادہ جید۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13746 in Urdu