🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِي ذِكْرِ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا عَلَيْهِمَا السَّلَامُ .
حضرت یحیی بن حضرت زکریا علیہما السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13801
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِي الْمَسْجِدِ نَتَذَاكَرُ فَضَائِلَ الْأَنْبِيَاءِ أَيُّهُمْ أَفْضَلُ، فَذَكَرْنَا نُوحًا وَطُولَ عِبَادَتِهِ رَبَّهُ، وَذَكَرْنَا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ الرَّحْمَنِ، وَذَكَرْنَا مُوسَى مُكَلِّمَ اللَّهِ، وَذَكَرْنَا عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ، وَذَكَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا تَذْكُرُونَ بَيْنَكُمْ؟". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْنَا فَضَائِلَ الْأَنْبِيَاءِ أَيُّهُمْ أَفْضَلُ، فَذَكَرْنَا نُوحًا وَطُولَ عِبَادَتِهِ رَبَّهُ، وَذَكَرْنَا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ الرَّحْمَنِ، وَذَكَرْنَا مُوسَى مُكَلِّمَ اللَّهِ، وَذَكَرْنَا عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ، وَذَكَرْنَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَمَنْ فَضَّلْتُمْ؟". فَقُلْنَا: فَضَّلْنَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَعَثَكَ اللَّهُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً، وَغَفَرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، وَأَنْتَ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ أَحَدٌ خَيْرًا مِنْ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ ذَاكَ؟ قَالَ:" أَلَمْ تَسْمَعُوا كَيْفَ نَعَتَهُ فِي الْقُرْآنِ (يَايَحْيَى خُذِ الْكِتَابَ بِقُوَّةٍ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا) إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: (حَيًّا) (مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ) لَمْ يَعْمَلْ سَيِّئَةً وَلَمْ يَهِمَّ بِهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں ایک حلقے میں موجود تھا، ہم لوگ انبیاء کرام کے فضائل کا تذکرہ کر رہے تھے کہ اُن میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ تو ہم نے سیدنا نوح علیہ السلام کا ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے پروردگار کی طویل عرصہ تک عبادت کی، ہم نے سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کا ذکر کیا، ہم نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کیا، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کلام کیا تھا، ہم نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ذکر کیا، ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا، ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ کس بارے میں بات چیت کر رہے تھے؟ ہم نے عرض کی: ہم لوگ انبیاء کرام کے فضائل کا ذکر کر رہے تھے کہ اُن میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ تو ہم نے سیدنا نوح علیہ السلام کا ذکر کیا کہ انہوں نے ایک طویل عرصے تک اپنے پروردگار کی عبادت کی، ہم نے سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کا ذکر کیا، ہم نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ کیا، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کلام کیا تھا، اور ہم نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ذکر کیا، اور یا رسول اللہ! ہم نے آپ کا بھی ذکر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم نے کسے افضل قرار دیا؟ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو افضل قرار دیا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام بنی نوع انسان کی طرف مبعوث کیا ہے، اور آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے، اور آپ انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ یحیی بن زکریا سے زیادہ بہتر ہو، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیسے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے سنا نہیں ہے؟ کہ قرآن میں ان کی کیا صفات بیان کی گئی ہیں: ”اے یحیی! تم کتاب کو قوت کے ساتھ حاصل کر لو، اور ہم نے بچپن میں ہی اس کو حکم (یعنی نبوت) عطا کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک ہے: ”زندہ“ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے کلمے کی تصدیق کرنے والا تھا، سردار تھا اور عورتوں سے بچنے والا تھا، اور (ہمارے) خاص لوگوں میں سے نبی تھا۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ”انہوں نے کبھی کوئی برا کام نہیں کیا تھا، اور نہ ہی کبھی اس کا ارادہ کیا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13801]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2358) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12938)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12938، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6528/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13801 in Urdu