الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِي ذِكْرِ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا عَلَيْهِمَا السَّلَامُ .
حضرت یحیی بن حضرت زکریا علیہما السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13802
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ وَلَدِ آدَمَ إِلَّا قَدْ أَخْطَأَ، أَوْ هَمَّ [ بِخَطِيئَةٍ ] لَيْسَ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ:" فَإِنَّهُ لَمْ يَهُمَّ بِهَا وَلَمْ يَعْمَلْهَا". وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اولاد آدم میں سے ہر ایک نے، یا تو کسی غلطی کا ارتکاب کیا ہو گا، یا غلطی کا ارادہ کیا ہو گا، لیکن سیدنا یحیی بن ذکریا علیہ السلام نے ایسا نہیں کیا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”انہوں نے کبھی اس کا ارادہ نہیں کیا، اور انہوں نے کبھی اس پر عمل نہیں کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13802]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1359) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2544) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1757)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13802 in Urdu