الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13854
عَنْ كِنْدِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَجَجْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَإِذَا رَجُلٌ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَهُوَ يَرْتَجِزُ يَقُولُ:
رَبِّ رُدَّ عَلَيَّ رَاكِبِي مُحَمَّدًا رُدَّهُ لِي وَاصْطَنَعَ عِنْدِي يَدَا قُلْتُ: مَنْ هَذَا تَعْنِي؟ قَالَ: عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنُ هَاشِمٍ، ذَهَبَتْ إِبِلٌ لَهُ فَأَرْسَلَ ابْنَ ابْنِهِ فِي طِلْبَتِهَا، فَاحْتَبَسَ عَلَيْهِ وَلَمْ يُرْسِلْهُ فِي حَاجَةٍ قَطُّ إِلَّا جَاءَ بِهَا. قَالَ: فَمَا بَرِحْتُ حَتَّى جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ بِالْإِبِلِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، لَقَدْ حَزِنْتُ عَلَيْكَ كَالْمَرْأَةِ حُزْنًا لَا يُفَارِقُنِي أَبَدًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

کندیر بن سعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں زمانہ جاہلیت میں حج کے لئے گیا، تو وہاں ایک شخص بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہا تھا: ”اے میرے پروردگار! میرے سوار ”محمد“ کو میرے پاس واپس لے آ، تو اسے میرے پاس لے آ! اور مجھ پر احسان کر دے۔“ میں نے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ اور ان کی مراد کیا ہے؟ تو کسی نے بتایا: یہ عبدالمطلب بن ہاشم ہیں، ان کا اونٹ گم ہو گیا تھا، انہوں نے اپنے پوتے کو اس کی تلاش میں بھیجا ہے، اسے آنے میں دیر ہو گئی ہے، پہلے یہ اسے جس کام کے لئے بھیجتے تھے، وہ اس کام کو پورا کر کے آ جاتا تھا، راوی کہتے ہیں: اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور اونٹ بھی آ گیا، تو جناب عبدالمطلب نے کہا: اے میرے بیٹے! میں تمہارے حوالے سے کسی عورت کی طرح غمگین ہو گیا تھا، ایسا غم جو مجھ سے کبھی جدا نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13854]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13854]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1478) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5524)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4240، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5524، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13854 in Urdu