🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13884
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَيْضًا: أَنَّ يَهُودِيًّا كَانَ فِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ فَقَالَ لَنَا وَنَحْنُ فِي الْمَجْلِسِ: قَدْ أَطَلَّ هَذَا النَّبِيُّ الْقُرَشِيُّ الْحَرَمِيُّ، ثُمَّ الْتَفَتَ فِي الْمَجْلِسِ، فَقَالَ: إِنْ يُدْرِكْهُ أَحَدٌ يُدْرِكْهُ هَذَا الْفَتَى، وَأَشَارَ إِلَيَّ، فَقَضَى اللَّهُ أَنْ جَاءَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَقُلْتُ: هَذَا النَّبِيُّ قَدْ جَاءَ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنَّهُ لَإِنَّهُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ عَنِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَدَعُ الْيَهُودِيَّةَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہی سے منقول ہے: ”بنو عبداشہل میں ایک یہودی تھا، ہم ایک محفل میں موجود تھے، اس نے ہم سے کہا: قریش سے تعلق رکھنے والے اور حرم سے تعلق رکھنے والے، اُس نبی کا زمانہ آ گیا ہے، پھر وہ اس محفل کی طرف متوجہ ہوا اور بولا: اگر کسی نے ان کا زمانہ پا لیا، تو یہ نوجوان اُن کا زمانہ پا لے گا، اس نے میری طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی، پھر اللہ کے حکم کے تحت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئے، تو میں نے کہا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، تو اُس یہودی نے کہا: اللہ کی قسم! یہ وہی ہیں، میں نے کہا: پھر تم اسلام کیوں نہیں قبول کر لیتے؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں یہودیت نہیں چھوڑوں گا۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے، اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13884]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 13884 in Urdu